About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

International Seminar on Smog

PRO No. 319/PR
Date: 12/11/2020
Public Relations Office
The Islamia University of Bahawalpur 
Smog has become a global issue and individual and corrective efforts are required of this hazard. The government is doing all of efforts and will provide support to organizations creating awareness on controlling this problem. This was said by Shoaib Bukhari Secretary Planning and Development during an international seminar organized at the Islamia University of Bahawalpur on smog. He praised the timely step the Vice Chancellor, Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob bringing all stakeholders including academia, researchers, policy makers, industrialists and farmers on a platform to share thoughts on smog issue and suggest solutions to get rid of this havoc spoiling our environment society and economy. Pro Vice Chancellor MNS Agriculture University Multan Prof. Dr. Ishtiaq Ahmed Rijwana briefed on smog precautionary measures and highlighted its effects on human health, agriculture, industry and overall economy. District Officer Environment Rafiq Ahmed highlighted government initiatives reducing smog level in the environment. Prof. Dr. Linadu from University of Albarta Canada talked about on socio economic issues due to smog emerging at global level during his online address. Dr. Abid Niaz Convener Climate Change Research Center discussed environmental challenges emerged because of smog. Prof. Dr. Anwar ul Haq from University of Agriculture Faisalabad said that carbon emissions from traffic, burning of coal, burning of crop remains in the agriculture fields are the main causes of smog. He also added that farmer burn their crops remain which damage salinity level of the soil reducing fertility. On this occasion Prof. Dr. Muazzam Jamil, Principal University College of Agriculture, Dr. Ghulam Hassan Abbasi Chairman Environment Sciences Department and Muhammad Abdullah of World Wild Fund also spoke on the topic and apprised the audience about various activities going on in the faculty of agriculture to propose suggestion to deal with problem of smog.

International Smog Seminar

پی آر او نمبر318/20، مورخہ 12-11-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
سموگ ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے جس سے نجات کے لیے ہمیں اجتماعی اور انفرادی کوششیں کرنا ہوں گی۔ حکومت اس سلسلے میں ہونے والی ہر کوشش کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار شعیب بخاری سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں ہونے والی بین الاقوامی سموگ کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی کیا۔انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا یہ اقدام قابل تحسین ہے کہ پالیسی سازوں،اکیڈمیا، محققین، صنعت کاروں اور کاشتکاروں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے سموگ جیسے اہم مسئلے سے نمٹنے کے لیے سوچ وبچار کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سماگ سے  پرو وائس چانسلر ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے سموگ سے بچاؤ اور اس کے تدارک کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے بتایا کہ سموگ کے صحت اور زراعت پر جو اثرات مرتب ہوتے ہیں اس کا اثر براہ راست ملکی معیشت پر پڑتا ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے محمد رفیق احمد ڈسٹرکٹ آفیسر بہاول پور برائے ماحولیات نے حکومت کے ان اقدامات پر روشنی ڈالی جو حکومت سموگ کے تدار ک کے لیے کر رہی ہے۔ یونیورسٹی آف البرٹا کینیڈا سے پروفیسر ڈاکٹر لینا ڈو نے آن لائن خطاب کے دوران بین الاقوامی سطح پر سموگ سے پیدا ہونے والے معاشی اور معاشرتی بحرانوں پر سیر حاصل گفتگو کی۔ ڈاکٹر عابد نیاز کنوینئر کلائمنٹ چینج ریسرچ سنٹر نے زراعت پر ماحولیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے اثرات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر انوار الحق فیصل آباد زرعی یونیورسٹی نے ان عوامل کا ذکر کیا جو سموگ پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں اور جن میں ٹریفک کوئلے سے چلنے والے کارخانوں، فصلوں کو جلانے سے پیدا ہونے والے اثرات کے اعداد وشمار کو پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح فصلوں کی باقیات جلانے سے زمین میں موجود نمکیات بھی ختم ہو جاتی ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل پرنسپل یونیورسٹی آف ایگریکلچر کالج نے خطاب کرتے ہوئے سموگ کے اغراض ومقاصد بیان کرتے ہوئے شعبہ میں موجود اساتذہ اور طلباء کی کاوشوں کو سراہا۔ ڈاکٹر غلام حسن عباسی چیئر مین شعبہ انوائرمنٹ سائنس نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ تقریب سے ڈبلیو ڈبلیو ایف کی جانب سے محمد عبداللہ نے خطاب کرتے ہوئے پانی کی اہمیت اور وائلڈ لائف کو درپیش خطرات سے آگاہی فراہم کی۔ اس سیمینار میں عمائدین شہر، اساتذہ اور طلبانے حکومت کی جاری کردہ حفاظتی احکامات کے مطابق کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر سموگ آگاہی پروگرام کے لیے پوسٹر بنانے کا مقابلہ بھی ہوا جس میں جیتنے والے طلباء وطالبات کے درمیان نقد انعامات اور منتظمین اور سمینار سے خطاب کرنے والوں کے درمیان شیلڈ ز تقسیم کی گئیں۔

smong seminar

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.