About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

International Social Work Day was celebrated by the IUB to encourage and promote social work

پی آر او نمبر: 23/129
مورخہ 25/3/23
ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن اینڈ پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 
شعبہ سوشل ورک اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی جانب سے انٹرنیشنل سوشل ورک ڈے منایا گیا جس کا مقصد عالمی سطح پر سوشل ورک کی حوصلہ افزائی اور فروغ دینا ہے۔ اس دن کو منانے اور سماجی تنوع کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے گروپ مباحثے کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر سلیم چیئرمین شعبہ اپلائیڈ سائیکالوجی، یاسمین سکندر، انجم،کاشف عمران ریجنل منیجر NRSP بینک، پروفیسر (ر) زاہدہ جاوید اور قمر شفیع (ر) ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر، ویمن ڈویلپمنٹ اور بیت المال اورفیکلٹی ممبران، سماجی کارکنان، پریکٹیشنرز، شعبہ سوشل ورک، سوشیالوجی، انتھروپولوجی، سائیکالوجی، طلباء و طالبات اور مختلف فلاحی محکموں سے تعلق رکھنے والے ممتاز سماجی کارکنان نے شرکت کی۔ چیئرمین شعبہ سوشل ورک پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا نے عصر حاضر میں سماجی کام کی اہمیت پر زور دیا اور سماجی ہم آہنگی اور جامعیت کو فروغ دینے میں سماجی کارکنوں کے کردار پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں گزشتہ تین برسوں میں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے ویژن کے مطابق سماجی رابطوں اور ترقی کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں۔ آج کی تقریب اسی سلسلے کی ایک کڑ ی ہے اور اس کا مقصد مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکنوں کو اکٹھا کرکے باہمی سیکھنے، تجربات کے تبادلے اور مستقبل کے منصوبوں کے لیے تعاون کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا اور سماجی  تنوع اور سماجی انضمام کو فروغ دینا تھا۔شرکاء کا کہنا تھا کہ کس طرح سماجی کارکن مختلف ثقافتی اور نسلی پس منظر میں قبولیت اور شمولیت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے موجودہ سماجی کام کے طریقوں میں چیلنجوں اور مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا اور ان سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے سماجی کارکن کس طرح مل کر کام کر سکتے ہیں۔ اس موقع پرآگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی نے کی۔ واک کا مقصد سماجی کام کو فروغ دینا اور مشترکہ سماجی عمل کے ذریعے تنوع کو منانے کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا۔ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی نے ورلڈ سوشل ورک ڈے کی تقریبات کے انعقاد پر سوشل ورک کی فیکلٹی، سٹاف اور طلباء کو سراہا۔


WhatsApp Image 2023-03-25 at 14.30.49

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.