About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

International Women's Day 2023 was celebrated at Abbasia Campus, IUB

پی آر او نمبر 98/23
مورخہ 08.03.2023

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور

وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی ہدایت پر خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے مختلف شعبہ جات میں تقریبات منعقد ہوئیں۔ شعبہ سیاسیات کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر چئیر مین شعبہ سیاسیات پروفیسر ڈاکٹر مصور حسین بخاری کی سربراہی میں خصوصی واک کا انعقاد کیا گیا ۔ واک میں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر غلام محمد گھوٹوی ہال میں شعبہ سوشل ورک، فاطمہ جناح ویمن لیڈرشپ سنٹر اور آئی یو بی سوشل ویلفئیر سوسائٹی کے زیر اہتمام خصوصی سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز نے کی۔ سیمینار کا موضوع یونائیٹڈ نیشنز کے اس سال کے موضوع "صنفی مساوات کے لیے ڈیجیٹل جدت اور ٹیکنالوجی " تھا۔ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی کا کہنا تھا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور خواتین کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ انہیں سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔ یونیورسٹی میں جدید طرز کا ڈے کیئر سنٹر، انبلنگ سنٹر، ویمن ڈویلپمنٹ سنٹر، ہراسمنٹ سیل، فاطمہ جناح ویمن لیڈرشپ سنٹر اور کامن رومز کی سہولیات موجود ہیں۔ اس وقت اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں 55 فیصد خواتین طلبا زیر تعلیم ہیں۔ تقریب میں موجود خواتین نے اس دن کے موقع پر خصوصی سیمینار کے انعقاد پروائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر آصف نوید رانجھا چیئر مین شعبہ سوشل ورک نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت خواتین کو معاشرے میں فعال کردار دلانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے اور ملازمت پیشہ خواتین کی آسانی کے لیے بہت سے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جن کی عالمی سطح پر پذیرائی ہو رہی ہے۔ ہماری خواتین جرأت، بہادری اور حوصلہ مندی میں اپنی مثال آپ ہیں اور زندگی کے تمام شعبوں میں کارہائے نمایاں سر انجام دے رہی ہیں۔ اس موقع پرپروفیسرڈاکٹر راحیلہ خالد قریشی، چیئر پرسن شعبہ عربی نے خواتین اور اسلام کے حقوق کے بارے میں مختصر جائزہ پیش کیا۔ پروفیسر ڈاکر روزینہ انجم نقوی شعبہ فارسی نے خواتین کے حقوق وفرائض کے حوالے سے خطاب کیا۔ ڈاکٹر اریبہ خان ، چیئر پرسن شعبہ اسلامک اور کمرشل بینکنگ نے یونائیٹڈ نیشنز کے سالانہ موضوع اور اس کے مقاصد کے بارے میں جامعہ گفتگو کی۔ اس موقع پر مختلف شعبہ جات کی خواتین نے اپنے ادارے اور خواتین کو میسر سہولیات کے بارے میں بتایا جس میں مس وردہ شیخ سب انسپکٹر شعبہ پنجاب پولیس، مس زبیدہ ڈسٹرکٹ پروگرام مینجر ، اِدارہ تعلیم وآگاہی، مس علینہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک آف پاکستان ، مس نگینہ صدیق سینئر نرس شعبہ میڈیکل شامل ہیں۔ سمینار کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر ثمر فہد ڈائریکٹر این ایبلنگ سنٹر اور آفتاب احمد شعبہ سوشل ورک نے ادا کیے۔ سیمینار میں مسز پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل، پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا، چیئر مین شعبہ سوشل ورک، ڈاکٹر عابدہ فردوس ایڈیشنل رجسٹرار ، ڈاکٹر شیخ سفینہ صدیق، مسز عنبر تنصیر، سوشل ورکر، ایڈوکیٹ فرح بلوچ، نوشابہ ملک، چائلڈ پروٹیکشن بیورو، ڈاکٹر نگہت اسلم، اسسٹنٹ پروفیسر ، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار ویمن، ڈاکٹر نرگس ناز، چئیر مین شعبہ باٹنی، یونیورسٹی گرلز گائیڈ سوسائیٹی، فاطمہ مظاہر ڈپٹی رجسٹرار پبلک آفئیرز، صائمہ غفار، ڈپٹی رجسٹرار، خواتین نمائندگان سوشل ویلفئیر چیمبر ، پنجاب پولیس ، اسٹیٹ بینک ، افسران، فیکلٹی ممبران اور یونیورسٹی طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے اختتام میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ڈیپارٹمنٹ آف سوشل ورک کی جانب سے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔
 

 

330327010_598596628467694_7743913980736094263_n330291539_905219397457006_5788068555071957914_n
 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.