About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Meeting of Board of Studies held at IUB

پی آر او نمبر 192/21،مورخہ26/04/2021

پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور

شعبہ اقبالیات اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے پہلے بورڈآف سٹڈیز کے اجلاس کا مرکزی آڈیٹوریم بغداد الجدیدکیمپس میں منعقد ہوا۔ معروف ماہرِ اقبالیات ڈاکٹر شہزاد قیصر نے بطور ماہرِ مضمون شرکت کی جبکہ ڈاکٹررفیق الاسلام اور ڈاکٹر محمدرمضان طاہر بطور ممبر شامل ہوئے۔ شرکائے اجلاس نے شعبہ اقبالیات کے قیام پر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا او ر اقبالیات کے شعبے کی عالمی ترویج کے لیے اُن کے ویژن کو سراہا۔اجلاس میں مختلف تعلیمی پروگراموں اور نصابات کی منظوری دی گئی۔ علامہ اقبال کے پیغام کی عالمی سطح پر اشاعت کے لیے چند اہم فیصلے کیے گئے۔ شعبہ کے تحقیقی جرنل ''پیام'' کے اجرا کی منظوری بھی دی گئی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے علامہ اقبال کی شاعری اور تعلیمات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے شعبہ اقبالیات کو شعبہ اردو سے الگ کرکے ایک الگ شعبے کے طورپر کام کرنے کی منظوری دی۔ اس اقدام کو تعلیمی حلقوں میں بے حد سراہا گیااور اقبالیات کے شعبے میں تدریس و تحقیق کے لیے خوش آئند قرار دیا گیا ہے۔

WhatsApp Image 2021-04-26 at 2.02.33 PM-1

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.