About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Islamia University of Bahawalpur Hosts Event to Highlight LLB Program Restoration

PRO No. 445/24 dated 28.11.24
Directorate of Public Relations Islamia University of Bahawalpur
Bahawalpur (PR) A special ceremony was organized under the auspices of the Faculty of Law the Islamia University of Bahawalpur. The ceremony was presided over by Vice Chancellor Prof. Dr. Muhammad Kamran. Dean Faculty of Law Prof. Dr. Rao Imran Habib, Dean Faculty of Engineering and Technology Prof. Dr. Muhammad Amjad, President High Court Bar Association Bahawalpur Sardar Abdul Basit Khan, General Secretary Sohail Akhtar Al-Kora, Joint Secretary Mian Saadat Ali Nadeem, Finance Secretary Imran Mason, Library Secretary Muhammad Tufail Thakur and Executive Members Safwan Raza Abbasi and Ahmed Daud Chauhan were present at the ceremony. The purpose of the ceremony was to appreciate the efforts made towards the restoration of LLB admissions and to emphasize the importance of this program. The Vice Chancellor said on this occasion that the case for the new infrastructure of the Faculty of Law has been presented to the syndicate and the construction work will start soon. He highlighted its importance by calling the LLB program a flagship program of the Islamia University of Bahawalpur. On this occasion, Dean Faculty of Law Prof. Dr. Rao Imran Habib said that this event is a reflection of the long-standing relationship of the Faculty of Law with the High Court Bar Association. On this occasion, the services of President High Court Bar Association Sardar Abdul Basit Khan and General Secretary Sardar Sohail Akhtar Al-Kora were also appreciated, who presented the university’s case in a comprehensive manner before the Pakistan Bar Council and made special recommendations for it. Special thanks were also extended to Joint Secretary Mian Saadat Ali Nadeem, who donated a large amount of books for the Law Library as a gift. Earlier, he had also donated 250 books as a gift. At the event, the High Court Bar Association Bahawalpur assured its cooperation in establishing a computer lab consisting of fifty computers. This collaboration will prove to be an important step in improving the quality of education for students.

 

پی آر او نمبر 445/24
مؤرخہ 28.11.24

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور

بہاولپور (پ ر) فیکلٹی آف لاء اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کی۔ تقریب میں ڈین فیکلٹی آف لاء پروفیسر ڈاکٹر راو عمران حبیب، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد، ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپور کے صدر سردار عبدالباسط خان، جنرل سیکریٹری سہیل اختر الکڑا، جوائنٹ سیکریٹری میاں سعادت علی ندیم، فنانس سیکریٹری عمران میسن، لائبریری سیکرٹری محمد طفیل ٹھاکر نیز ایگزیکٹو ممبران صفوان رضا عباسی اور احمد داؤد چوہان نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا مقصد ایل ایل بی داخلوں کی بحالی کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کو سراہنا اور اس پروگرام کی اہمیت پر زور دینا تھا۔ وائس چانسلر نے اس موقع پر کہا کہ لاء فیکلٹی کے نئے انفراسٹرکچر کا کیس سینڈیکیٹ میں پیش کیا جا چکا ہے اور جلد ہی تعمیراتی کام کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے ایل ایل بی پروگرام کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا ایک فلیگ شپ پروگرام قرار دیتے ہوئے اس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف لاء پروفیسر ڈاکٹر راو عمران حبیب نے کہا کہ یہ تقریب فیکلٹی آف لاء کی ہائیکورٹ بار ایسوسی سے دیرینہ تعلقات کی عکاس ہے۔ اس موقع پر صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سردار عبدالباسط خان اور جنرل سیکریٹری سردار سہیل اختر الکڑا کی خدمات کو بھی سراہا گیا جنہوں نے پاکستان بار کونسل کے سامنے یونیورسٹی کے کیس کو بھرپور انداز میں پیش کیا اور اس کے لیے خصوصی سفارشات دیں۔ جوائنٹ سیکریٹری میاں سعادت علی ندیم کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے لاء لائبریری کے لیے خطیر رقم کی کتابیں بطور تحفہ دی ہیں۔ اس سے قبل بھی وہ اڑھائی سو کتابیں بطور تحفہ دے چکے ہیں۔ تقریب میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپور کی جانب سے پچاس کمپیوٹرز پر مشتمل کمپیوٹر لیب کے قیام کے حوالے سے تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔ یہ تعاون طلبہ کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔

 

 


 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.