About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Islamia University of Bahawalpur organized a beautiful ceremony on the occasion of World Music Day 2023

پی آر او نمبر 284/23
مورخہ 13.07.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں آئ یو بی پرفارمنگ آرٹس سوسائٹی، ڈائریکٹریٹ آف سٹوڈنٹ افئیرز کے زیر اہتمام موسیقی کے عالمی دن کے موقع پر ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں میں پاکستان کے عظیم گلوکاروں شہنشاہ غزل مہدی حسن، شاہ موسیقی نصرت فتح علی خان اور ملکہ صحرا ریشما جی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اس تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ اس تقریب میں پرفارمنگ آرٹس سوسائٹی کے گلوکاروں نے معروف گلوکاروں کے گیت گائے اور ان کو خراج عقیدت پیش کیا  گلوکاروں میں ارسلان گورا یا، توقیر  قادر، اورنگزیب احمد، ماہم طاہر، عائشہ منیر، طلحہ راجپوت، شاہان، آکاش بخاری، نجف، شفقت اور ولید نے تینوں عظیم گلوکاروں کے فلمی وغیر فلمی گیت، لوک گیت غزلیں اور قوالیاں پیش کیں ۔ ناسٹلجیا کے عنوان سے ہونے والے اس پروگرام کے لئے ایک بہت خوبصورت سٹیج ڈیزائن کیا گیا۔ جس کی تیاری میں پرفارمنگ آرٹس سوسائٹی کے طلبا نے تین روز تک مسلسل کام کیا جبکہ گلوکاروں نے دو ماہ اس پروگرام کی ریاضت کی۔ اس شام کا آغاز ایک آڈیو ڈاکیومنٹری  سے ہوا جس میں موسیقی کے عظیم فنکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ہال کے  نیم تاریک ماحول میں فنکاروں کے الاپ ،گیتوں اور آغا صدف مہدی کی نیریشن نے ایک سحر طاری کر دیا ڈاکیومنٹری کے اختتام پر جیسے ہی خوش ذوق سماعتوں کو خوش آمدید کہا گیا پورا آڈیٹوریم روشن ہو گیا اور تالیوں سے گونج اٹھا ۔ پرفارمنگ آرٹس سوسائٹی کے صدر حسن محمد اور سینئیر وائس پریزیڈنٹ زینب درانی نے پروگرام کے آغاز میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ اس اچھوتے خیال کو پیش کرنا ایک مشکل کام تھا لیکن ایڈوائزر آغا صدف مہدی  کی ھدایت ،تمام کو ایڈوائزر کی کے تعاون  اور وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی سرپرستی کی بدولت  ہم اس قابل ہو سکے کہ یہ پروگرام پیش کر سکیں ۔ پروگرام میں استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے ایڈوائزر آئی یو بی پرفارمنگ آرٹس سوسائٹی آغا صدف مہدی نے زبردست انداز میں ان گلوکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا انہوں نے کہا کہ آواز زندگی کی سب سے پہلی نشانی ہے جو خوشبو کو رنگ ،گلاب کو لمس اور بہار کو پپیہے کی کو کو عطا کرتی ہے آواز ہر ذہن میں ایک نئی تصویر نقش کرتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ان عظیم گلوکاروں کے گیت جب بھی سماعت سے ٹکراتے ہیں تو  ہمیں ایک نئی دنیا میں لے جاتے ہیں ۔ وائس چانسلر  اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب تمغہ امتیاز نے پروگرام میں شریک گلوکار طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ  چیلنجرز قبول کرنا اور انہیں انجام تک پہنچانا کامیاب لوگوں کا شیوہ ہے اور آپ لوگ ان کامیاب لوگوں میں شامل ہو چکے ہیں ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ان فنکاروں کے سروں کو پکڑنا اور ادا کرنا ممکن نہیں لیکن آپ نہایت خوش اسلوبی سے اس کام کا آغاز کر چکے ہیں انہوں نے ایڈوائزر آغا صدف مہدی اور کو ایوائزرز  فاطمہ جنید، علی رضا، ڈاکٹر شنیئیرہ، ڈاکٹر عابدہ، نورالعارفین ،راشد خورشید، عائشہ الیاس اور جہانزیب رحمت کو شاندار پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دی ۔ پروگرام کے مہمان خصوصی کمشنر بہاولپور ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ یہ ایک اچھوتا خیال تھا جس نے موسیقی کے دلدادہ افراد کے ذہنوں پر گہرے نقوش مرتب کئے ہیں ۔ آغاز کی ڈاکیومینٹری ،سٹیج ڈیکوریشن، تحقیقی سکرپٹ، گانوں اور آوازوں کے انتخاب سے لے کر موسیقاروں کی موسیقی تک ہر شے نہایت ریاضت کے ساتھ پیش کی گئی۔ اور سب سے  خوبصورت بات یہ تھی کہ اس پروگرام کے پیشکار بھی نہایت چابک دستی سے پروگرام کو لے کر چلے انہوں نے مدثر مقبول ، نوال مہدی ، حسن محمد اور زینب درانی کی کمپئرنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے یہ خوشگوار احساس تھا کہ اتنے اہم اور بڑے پروگرام کو نوجوان کمپئرز نے نہایت عمدگی سے سنبھالا ۔ انہوں نے ایڈوائزر آئی یو بی پرفارمنگ آرٹس سوسائٹی کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر خالق ادبی، تخلیقی اور با صلاحیت ہو تو اس طرح کے پروگرامز تشکیل پاتے ہیں۔ میں طلبہ کی اس طرح تربیت کرنے پر آغا صدف مہدی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اور خواہش رکھتا ہوں کہ اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد مستقبل میں مستقل بنیادوں پر کئے جاتے رہیں۔ انہوں نے اس موقع پر پیش کی جانے والی ایک پرفارمنگ پر اداکاروں شہر یار اور جویریہ کی تعریف کی جس میں دونوں فنکاروں نے معروف اداکاروں محمد علی اور زیبا کے روپ میں مہدی حسن کے گانے پر اداکاری کی۔ پروگرام میں فیکلٹی ممبرز ان کی فیملیز، عمائدین شہر اور طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اور طلبہ کی گائی غزلوں گیتوں اور قوالیوں پر سے دھنتے رہے۔

 

nostaliga

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.