About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Islamia University of Bahawalpur organized an event on the topic "Islam and Science" at Baghdad-ul-Jadeed Campus

پی آر او نمبر 396/24
مؤرخہ 28.10.24
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
بہاولپور (پ ر) آئی یو بی ریسرچ اینڈ سائنس پروموشن سوسائٹی ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام اسلام اور سائنس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا۔ آئی یو بی ریسرچ اینڈ سائنس پروموشن سوسائٹی کی صدر آمنہ غفار نے شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ ڈاکٹر حافظ عبدالستار نے اسلامی تعلیمات اور سائنسی فکر کے درمیان ہم آہنگی کے بارے میں قیمتی بصیرت کا اشتراک کیا۔ آئی یو بی ریسرچ اینڈ سائنس پروموشن سوسائٹی کے ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد نے اس کامیاب ایونٹ کے حوالے سے اپنے تاثرات شیئر کیے۔ تقریب کے مہمان اعزاز ڈاکٹر عدنان بخاری ایڈیشنل ڈائریکٹر آف اسٹوڈنٹ افیئرز تھے۔ اس کے علاوہ آئی یو بی ریسرچ اینڈ سائنس پروموشن سوسائٹی ایڈوائزری بورڈ کے ممبران بھی موجود تھے۔ نظامت کے فرائض سبین رزاق ایگزیکٹو ممبر آئی یو بی ریسرچ اینڈ سائنس پروموشن سوسائٹی اور محمد مکی نے ادا کیے۔ ڈاکٹر حافظ عبدالستار کو آئی یو بی ریسرچ اینڈ سائنس پروموشن سوسائٹی ایڈوائزری بورڈ نے شیلڈ پیش کی۔ مزید برآں، آئی یو بی ڈیجیٹل میڈیا سوسائٹی کے ممبران اور آئی یو بی ریسرچ اینڈ سائنس پروموشن سوسائٹی کے جنرل ممبران کو تقریب کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے پر سرٹیفکیٹ دیے گئے۔


WhatsApp Image 2024-10-28 at 3.44.40 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.