About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB Established Since 1950

پی آر او نمبر413/21، مورخہ 05-07-2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
 ترجمان اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے مطابق عباسیہ کیمپس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے اراضی کیس کو کچھ حلقوں کی جانب سے توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔ حقیقت میں یہ اراضی 1950میں والی ریاست نے تعلیمی مقاصد کے لیے جامعہ عباسیہ کو وقف کی تھی۔ یہ خدمات آج بھی جاری ہیں اور یونیورسٹی کیمپس میں شب و روز تدریسی اور انتظامی سرگرمیاں سرانجام پا رہی ہیں۔ کچھ پرائیوٹ پارٹیوں نے 35سال کا عرصہ گزرنے کے بعد ریکارڈ میں اندراج نہ ہونے کی وجہ سے سول کورٹ سے ڈگری کرالی کہ ریکارڈ میں ملکیت ظاہر ہو رہی ہے اور ان کا استحقاق بنتا ہے۔ یونیورسٹی کا موقف ہے کہ پہلے یہ تعین کر لیا جائے کہ جن نمبر خسرات کی بات کی جار ہی ہے وہ یونیورسٹی کے قبضے میں بھی ہیں کہ نہیں۔ اس دور کے حالات ون یونٹ کے قیام اور پھر اثاثوں کی وفاق سے صوبوں کی طرف منتقلی کی بنا پر دستاویزات میں کوئی کمی ہے تو یہ متعلقہ محکمہ کا کام تھاکہ ان دستاویزات کو مکمل کیا جاتا۔ یونیورسٹی تو اپنے دیئے گئے مقاصدکے مطابق  تعلیمی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ ان عوامل کو یونیورسٹی کی خدمات میں خلل کا باعث نہیں بننا چاہیے اور بطور پبلک سیکٹر یونیورسٹی اور کیمپس مفاد عامہ میں یہ تعلیمی سرگرمیاں جاری رہنی چاہئیں۔اسی مو قف کو عدالت عالیہ میں پیش کیا گیا جس کو تسلیم کرتے ہوئے کورٹ سے حد بندی کی ہدایات ریوینیواتھارٹی کو جاری ہوئیں۔ مزید براں پچھلی مرتبہ سارا رقبہ 18لاکھ فی مرلہ طے ہوا۔ چونکہ سارا رقبہ کمرشل تو نہیں ہے۔ کیمپس کے اندرگراسی میدان، عمارات، رہائشی اور زرعی رقبہ بھی شامل ہے۔ لہذا سارے رقبے کو کمرشل قرار نہیں دیا جاسکتا۔ تاہم جب یونیورسٹی نے قبضہ لیا تھا تو اس وقت کے نرخوں کے مطابق قیمت کا تعین کیاجائے۔ یعنی 1950کے عرصے کے نرخ متعین ہوں۔انہی قانونی امور پر رہنمائی کے لیے یونیورسٹی نے سول کورٹ میں درخواست دی ہے اور اساتذہ، طلبہ اور سول سوسائٹی کا اسٹیک ہے جو 1950 سے قائم ہے اور اس میں یونیورسٹی اپنا تعلیمی کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.