About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB and ABM organized a five-day training on Biorisk Mitigation for Biological Labs

PRO No 265/23, dated 24.06.2023
Directorate of Public Relations the Islamia University of Bahawalpur 
Faculty of Veterinary and Animal Sciences and Association for Biorisk Management (ABM) organized in collaboration with Health Security Partners two five days trainings on enhancing bacteriology and virology laboratories capabilities to strengthen the Biorisk mitigation plan. These trainings are continuation of MOU signed between IUB and ABM to implement the Biosafety and Biosecurity in IUB. The opening session was presided by Worthy Dean FV&AS Prof. Dr. Muhammad Khalid Mansoor. He emphasized on the implementation of rigorous and continuous  process of biorisk assessment and mitigation strategies for safe laboratory practices in biological labs. This training will be continued for next four days to train faculty members, laboratory staff and Research scholars of FV&AS.



پی آر او نمبر 265/23
مؤرخہ 24.06.2023
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور 
فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور ایسو سی ایشن فار بائیو رسک مینجمنٹ کے زیر اہتمام ہیلتھ سیکیورٹی پارٹنرز کے اشتراک سے پانچ روزہ بائیو رسک مینجمنٹ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹریننگ کا انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے خواجہ غلام فرید آڈیٹوریم میں ہوا۔ ٹریننگ کے عملی سیشنز فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کی وائرالوجی اور بیکٹیریالوجی لیبارٹریز میں منعقد کیے گئے۔ اختتامی سیشن کی صدارت ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خالد منصور نے کی۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی جانب سے لیبارٹری ورک اور معیاری تحقیقی سرگرمیوں میں حفاظتی اقدامات سے متعلق واضح ہدایات ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس ورکشاپ کا سالانہ انعقاد کیا جاتا ہے۔ ڈین ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز نے حیاتیاتی ایجنٹوں سے وابستہ خطرات کو موثر طریقے سے سنبھالنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے وباء کو روکنے ور صحت عامہ کے تحفظ کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر خالد منصور نے کامیاب ٹریننگ کے انعقاد پر ڈاکٹر میاں خبیب ستار، ڈاکٹر اظہر اسلم، ڈاکٹر مدثر محی الدین اور مائیکرو بیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہا۔ ٹریننگ کا انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور ایسو سی ایشن فار بائیو رسک مینجمنٹ کے مابین یونیورسٹی میں بائیو رسک مینجمنٹ سٹریٹیجیز کے نفاذ کے حوالے سے ہونے والی مفاہمتی یادداشت کے تحت کیا گیا تھا۔ ٹریننگ میں فیکلٹی ممبران اور طلباء وطالبات نے شرکت کی۔ ٹریننگ کے دوران ڈاکٹر عنایت اللہ، ڈاکٹر ذاکر حسین، ڈاکٹر وقار احمد، حلیمہ نور اور دیگر ٹرینرز نے بائیو رسک مینجمنٹ، لیبارٹری سے حاصل شدہ انفیکشنز، بائیو سینٹی لیولز، بائیوسیکیورٹی، پی پی ای پروٹوکول، ایمرجنسی مینجمنٹ، گڈ لیب پریکٹسز، جراثیم کشی، بیالوجیکل ویسٹ مینجمنٹ اور دیگر موضوعات کا احاطہ کیا۔ ٹریننگ کی اختتامی تقریب مین شرکاء، ٹرینرز اور منتظمین میں سرٹیفیکٹس تقسیم کیے گئے۔

 

biorisk semi 2

 

 

 

                        biorisk semi                

 

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.