About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB and State Bank of Pakistan jointly organized Small and Medium Enterprises (SME) Financing Awareness Session

PRO No 192, dated 07.05.2023
Directorate of Public Relations 
The Islamia University of Bahawalpur
The State Bank of Pakistan, in collaboration with the Department of Social Work, the Islamia University of Bahawalpur Pakistan organized an awareness session on financing for small and medium enterprises (SMEs) at Abbasia Campus. The purpose of the seminar was to provide knowledge to skillful female entrepreneurs regarding various loan schemes offered by commercial banks. Representatives from various banks, including HBL, UBL, Women Bank, and Bank of Punjab, shared information about their respective loan schemes for female entrepreneurs. Prof. Dr. Asif Naveed Ranjha, Chairman Department of Social Work praised the efforts of the State Bank of Pakistan and stated that this seminar would enable female entrepreneurs to learn about different loan schemes, allowing them to improve their financial affairs further. Prof. Dr. Rubina Bhatti, Dean Faculty of Social Sciences and the chief guest of the seminar, expressed in her views said that female entrepreneurs play a vital role in society, and the government's responsibility is to support them. Meanwhile, Engr. Prof Dr Athar Mahboob Vice Chancellor has appreciated the initiative taken by the State Bank of Pakistan and said that it would help female entrepreneurs utilize their finances better and gain a better understanding of financial affairs, he also praised the efforts of social work department, in this regard. Members of Social Work Students Club handled the event management of the program.


iub spb eng
 

 

 

پی آر او نمبر 192
مورخہ 07.05.2023
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور 
شعبہ سوشل ورک، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پاکستان کے تعاون سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عباسیہ کیمپس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے فنانسنگ سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔سیمینار کا مقصد ہنر مند خواتین کو تجارتی بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ مختلف قرضوں کی اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کرنا تھا۔ حبیب بینک، یونائٹڈ بینک، فرسٹ وومن بینک اور بینک آف پنجاب سمیت مختلف بینکوں کے نمائندوں نے  خواتین انٹرپرینیورز  کے ساتھ  متعلقہ قرضہ سکیموں کے بارے میں معلومات شیئر کیں۔ پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا ،چئیرمین شعبہ سوشل ورک نے کہا کہ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی ہدایت پر مختلف اداروں سے تعاون و روابط کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ سیمینار خواتین کاروباری افراد کو مختلف قرضوں کی سکیموں کے بارے میں جاننے کے قابل بنائے گا جس سے وہ اپنے مالی معاملات کو مزید بہتر کر سکیں گی۔ سیمینار کی مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز نے اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری خواتین معاشرے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کا ساتھ دیں۔ انہوں نے سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے کاروباری خواتین کو اپنے مالیاتی امور کو بہتر طریقے سے استعمال کرنے اور مالی معاملات کی بہتر تفہیم حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ اس سیشن کے کامیاب انعقاد میں سوشل ورک سٹوڈنٹس کلب نے اہم کردار ادا کیا۔


 

iub and sbp

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.