About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

IUB conducted a one-day national seminar on the Prophetic Principles of Interfaith Dialogue.

پی آر او نمبر 464/25
مؤرخہ 29.11.2025
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
بہاولپور (پ ر) بسلسہ تقریبات پندرہ سو سالہ جشن ولادتِ مصطفیﷺ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں مکالمہ بین المذاہب کے نبوی اصول کے عنوان سے ایک روزہ قومی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں اساتذہ اور طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک اسٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن کی زیر سرپرستی ہونے والے اس سیمینار کی میزبانی ڈاکٹر سجیلہ کوثر صدر شعبہ ادیان عالم وبین المذاہب ہم آہنگی نے کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حافظ محمد سجاد تترالوی، صدر شعبہ اسلافی فکر، تاریخ و ثقافت، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، اسلام آباد نے مہمان مقرر کے طور پر شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الرحمن، صدر شعبہ قرآنک اسٹڈیز اور ڈاکٹر غلام حیدر، صدر شعبہ حدیث، ڈاکٹر زوہیب احمد، ڈاکٹر محمد خبیب اور ڈاکٹر سدرہ شعیب سمیت مختلف شعبہ جات کے اساتذہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈاکٹر سجیلہ کوثر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی کو قائم ہوئے سو سال گزرچکے ہیں اور ہماری خوش نصیبی ہے کہ آقائے دو جہاں محمد مصطفیﷺ کے پندرہ سو سالہ جشن ولادت کی تقریبات بھی جاری ہیں لہذا شعبہ ادیان عالم و بین المذاہب ہم آہنگی نے اس شاندار سیمینار کا انعقاد کیا تاکہ سیرت رسولﷺ سے اس ضمن میں رہنمائی حاصل کی جاسکے کہ آپﷺ غیر مسلموں سے کس طرح پیش آتے اور کیسے ان کو دین کی دعوت دیتے تھے۔ڈاکٹر حافظ محمد سجاد تترالوی نے سیرت مصطفیﷺ کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ سیرت مصطفیﷺ کا  گوشہ گوشہ اور حدیث نبویﷺ کا حرف حرف ہمارے لیے رہنما ہے کہ آپﷺ ہمیشہ نرمی، متانت اور سنجیدگی سےغیر مسلموں کو دعوت دیتے اور ایک ماہر نفسیات کی طرح ان کے ذہن میں چھپے اندیشوں کو جان لیتے۔ آپﷺ ان کو ہر لحاظ سے  تسلی دیتے جس سے وہ مطمئن ہو کر راضی خوشی اسلام قبول کرتے۔ لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ آج بھی اسی نبوی منھج پر عمل پیرا ہوا جائے تاکہ وطن عزیز امن وآتشی کا گہوارہ بن سکے۔ سیمینار کے اختتام پر سوال وجواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں طلبہ نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

 

1761026413-4

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.