About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB faculty member Prof. Dr. M Rafiqul Islam participated in the seminar on the subject of "Forough Fikr Iqbal"

بہاول پور (پ ر)
ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے اپنی شاعری اور فکر کے ذریعے انسانیت کی خدمت کا درس دیا ہے۔ ان کا کلام منتشر ذہنوں کی تربیت کرتا اور انہیں خوش آئند مستقبل کی نوید دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد رفیق الاسلام چیئرمین اقبالیات و فلسفہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے قائدِ اعظم میڈیکل کالج بہاول پور میں فروغِ فکر اقبال کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ادب نے ہردور میں انسان کی رہنمائی و رہبری کا فریضہ سر انجام دیا ہے۔ علامہ اقبال گزشتہ صدی میں تشریف لانے والے وہ بڑے ادیب اور مفکر ہیں کہ جن کی تحریروں میں عہد حاضر کے تمام فکری و معاشرتی مسائل کا حل موجود ہے۔ انہوں نے انفرادی اور اجتماعی ہر دو سطح پر افراد کی فکری تربیت کے لیے فلسفیانہ رہنمائی کی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ علامہ اقبال کا فلسفہ خودی مسلم تصوف کا آئینہ دار ہے جس کے ذریعے انہوں نے فرد کو قرب الٰہی کا راستہ دکھایا ہے جو یقیناً خدمت خلق ہی کے ذریعے ممکن ہے۔ اس تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ فرخ پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج، پروفیسر ڈاکٹر نیاز مقصود سابق پرنسپل، ڈاکٹر مظہر فیض عالم اور دیگر سنئیر ڈاکٹرز اور طبی ماہرین نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر  فارمیوو کی طرف سے تیار کردہ فکر اقبال کلینڈر برائے 2023ء کی رونمائی بھی کی گئی۔


iqbal at QAMC

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.