About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB has joined the Top 500 Universities in Asia

PRO No. 350/PR
Date: 09/06/2021
Public Relations Office
The Islamia University of Bahawalpur
The Islamia University of Bahawalpur has joined the top 500 universities in Asia. According to the details, 16 universities of Pakistan have been included in the list of top 500 in the recent Asia University Rankings of Times Higher Education. China's Saigon University stood first, Peking University was second and National University of Singapore declared third. Academic circles have paid homage to the Vice Chancellor Prof. Dr. Athar Mahboob for the continuous improvement in the national and international rankings of Islamia University Bahawalpur. In the last two years, steps have been taken very fast to get the status of a university. On interaction forth generation one hand, the size of the university increased dramatically and on the other hand, the quality of education also improved, as a result of which the university appeared in the world rankings for the first time. The number of teachers in the university has increased from 550 to 1000. The number of students has increased from 13,500 to 46,000. The number of teaching departments has increased from 48 to 126. For the first time, the university has allocated Rs. 100 million from its own resources to increase research activities. The Islamia University of Bahawalpur has a leading role in agricultural research across the country as the cotton crop of Islamia University Bahawalpur is being cultivated on 45% of the agricultural land of Punjab. The Islamia University Bahawalpur has become the fourth generation university where teaching, research, patent of products and services and their market availability has become possible.

WhatsApp Image 2021-06-09 at 3.42.38 AM (1)

پی آر او نمبر351/21، مورخہ 09-06-2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ایشیاء کی ٹاپ 500جامعات میں شامل ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی حالیہ ایشیاء یونیورسٹی رینکنگ میں پاکستان کی 16جامعات ٹاپ 500کی لسٹ میں شامل ہوئی ہیں۔ چین کی سیگن یونیورسٹی اول،پیکنگ یونیورسٹی دوئم اور نیشنل یونیورسٹی سنگاپور سوئم قرار پائی۔ تعلیمی حلقوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی قومی و بین الاقوامی درجہ بندی میں روز افزوں بہتری پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے بانیانِ جامعہ اسلامیہ کے ویژن کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو عالمی سطح کی یونیورسٹی کا درجہ دلانے کے لیے گزشتہ دو برسوں میں انتہائی تیزی سے اقدامات کیے۔ ایک طرف یونیورسٹی کے حجم میں غیر معمولی اضافہ ہوا تو دوسری جانب معیار تعلیم میں بھی بہتری آئی جس کے نتیجے میں یونیورسٹی پہلی بار عالمی درجہ بندی میں نمودار ہوئی۔یونیورسٹی میں اساتذہ کی تعداد 550سے بڑھ کر ایک ہزار ہو گئی ہے، اسی طرح طلبا وطالبات کی تعداد 13500سے بڑھ کر  46000ہو گئی ہے۔ تدریسی شعبہ جات کی تعداد 48سے بڑھ کر 126ہوگئی۔ تحقیقی سرگرمیوں میں اضافے کے لیے پہلی مرتبہ یونیورسٹی نے اپنے ذرائع سے 100ملین روپے مختص کیے۔ زرعی تحقیق میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ملک بھر میں قائدانہ کردار کی حامل ہے کیونکہ پنجاب کے 45فیصد زرعی رقبے پر کپاس کی فصل اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے کپاس کے بیج کی کاشت کی جا رہی ہے۔ ان عوامل کی بدولت اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور فورتھ جنریشن یونیورسٹی بن چکی ہے جہاں پر تدریس، تحقیقی پیداوار اورخدمات اور ان کی مارکیٹ میں دستیابی ممکن ہو گئی ہے۔

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.