About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB has so far sent more than Ten millions worth of food items, medicine and other essential items to the flood victims.

پی آراونمبر 331/22
مورخہ 11.09.20122
پبلک ریلیشنز آفس، دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ایک کروڑ سے زائد کھانے کا سامان، ادویات، راشن اور دیگر ضروری اشیاء اب تک سیلاب زدگان کے متاثرین کے لئے روانہ کر چکی ہے۔ اس بات کا اظہار وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورانجینئر پروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب نے گزشتہ روز عباسیہ کیمپس میں سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرین کے لئے اسلامیہ یونیورسٹی کی جانب سے تیسری کھیپ کی روانگی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں گورنر پنجاب و چانسلر انجینئر محمد بلیغ الرحمن کی ہدایت پر فوری فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا اور جس کے تحت اساتذہ و طلبا و طالبات اور دیگر مخیر ادارے وانجمنِ تعاون کر رہی ہیں۔ اس مقصد کے تحت عباسیہ کیمپس، بہاولنگر کیمپس اور رحیم یار خان کیمپس میں خصوصی ریلیف کیمپ بھی لگائے گئے ہیں جہاں پر عام لوگ جوک در جوک عطیات جمع کروا رہے ہیں۔ گزشتہ روز تونسہ شریف، داجل، فاضل پوراور رحیم یار خان کے متاثرہ دریائی علاقوں میں چار بسوں پر مشتمل امدادی سامان روانہ کیا گیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی ویٹرنری کالج کی خصوصی ٹیم بھی روانہ کی گئی ہے جو مویشیوں کی خوراک، ادویات ساتھ لے کے گئی ہے اور وہاں پر مویشیوں کی ویکسینیشن کا بھی مکمل انتظام کرے گی۔ اسی طرح یونیورسٹی میڈیکل ٹیم سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عثمان چیمہ کی سربراہی میں سیلاب زدہ علاقوں میں خصوصی میڈیکل کیمپ لگا رہی ہے۔ جہاں لوگوں کو علاج معلجے کے ساتھ ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور فلڈ ریلیف مہم کے فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا نے بتایا کہ یونیورسٹی کے تمام کیمپسز میں یہ سرگرمیاں جاری ہیں اور یہ اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک سیلاب زدہ علاقوں میں امداد کی ضرورت ہے اور ابھی ادویات اور خوراک کے ساتھ ساتھ متاثرہ علاقوں میں روز مرہ کی اشیاء کی فراہمی کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ری ہیبلٹیشن اور بحالی کے کاموں میں بھی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی اور یونیورسٹی کی شعبہ اطلاقی نفسیات کی خصوصی ٹیم بھی تیار ہے جو کہ سیلاب زدہ متاثرہ علاقوں میں ضرورت پڑنے پر لوگوں کی نفسیاتی تھراپی یا کونسلنگ فراہم کرے گی۔

 

cheqe flod

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.