About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB Installed Air Quality Sensors for Research on Poor Quality Air Index

پی آر او نمبر 22/56مورخہ04.02.2022
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاولپور کے خراب ایئر کوالٹی انڈیکس کی تحقیق کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے ایئر کوالٹی سینسر اور دیگر آلات خرید لیے ہیں۔ ان آلات کی مد د سے بہاولپور کی ایئر کوالٹی انڈیکس کے اعدادوشمار اکٹھے کیے جائیں گے اور ان کا بین الاقوامی ایجنسیوں کے ڈیٹا سے موازنہ کیا جائے گا تاکہ سہی صورت حال معلوم ہو سکے اور ماحولیات بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ سیکرٹری ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انورنے دو ہفتے قبل اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے دورے کے دوران وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹرا طہر محبوب اورفیکلٹی ممبران سے ملاقات میں اس بات کا اظہار کیا تھاکہ لاہور کے بعدفضائی آلودگی میں بہاولپور دوسرے نمبر پر آرہا ہے۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا بھی بار بار اس امر کی نشاندہی کر رہا ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور خطے کی بڑی جامعہ ہے جہاں پر اعلیٰ تحقیقی سہولیات دستیا ب ہیں۔ یونیورسٹی میں موجود ماحولیات کے ماہرین بہاولپور کی ایئر کوالٹی انڈیکس سے متعلق سائنسی بنیادوں پر تحقیق کریں اور اس کے عوامل کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ اس میں بہتری کے لیے تجاویز حکومت کو فراہم کریں۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے اس سلسلے میں ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ایگرو انڈسٹری اینڈ انوائرمنٹ ڈاکٹر غلام حسن عباسی کی سربراہی میں بہاولپور کی ایئر کوالٹی انڈیکس پر تحقیق کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے دیگر ممبران میں ڈاکٹر ظفر ملک، ڈاکٹر محمد علی، ڈاکٹر آصمہ مجید اور اویس منیر شامل ہیں۔ اس سلسلے میں ایک آن لائن اجلاس سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور اور وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی سربراہی میں منعقد ہو چکا ہے۔ یہ کمیٹی جلد ہی ایئر کوالٹی انڈیکس میں اضافے کی وجوہات اور اس میں کمی کے لیے ضروری تجاویز مرتب کر کے رپورٹ متعلقہ حکام کو پیش کرے گی۔

WhatsApp Image 2022-02-04 at 6.37.08 PM

WhatsApp Image 2022-02-04 at 6.37.07 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.