About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB is a Financially Stable Institution.

پی آر او نمبر359/21، مورخہ 14-06-2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
ترجمان اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے کچھ اخبارات میں یونیورسٹی کے مالی حالات سے متعلق شائع ہونے والی خبر کو حقیقت کے برعکس محض ایک ذہنی اختراع قرار دیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ یہ بات روزروشن کی طرح عیاں ہے کہ یونیورسٹی مالی لحاظ سے ایک مستحکم ادارہ ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں طلبا وطالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں ہی اساتذہ اور ملازمین ہیں۔جامعہ اسلامیہ  گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان کے تعلیمی اْفق پر ایک اعلیٰ تعلیمی ادارے کے طور پر اپنا کرداربخوبی نبھا رہی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورنے گزشتہ دو برسوں میں جہاں ہر شعبے میں غیر معمولی ترقی کی ہے وہاں مالیاتی امور میں بھی یونیورسٹی نے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے۔ یونیورسٹی کی آمدنی میں 1ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔یونیورسٹی میں ترقیاتی سرگرمیاں زورو شورسے جاری ہیں اور پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت بھی نئے منصوبے شروع کرنے کی منصوبہ بندی جاری تاکہ یونیورسٹی نہ صرف جنوبی پنجاب بلکہ پاکستان اور عالمی سطح پر ایک نمایاں یونیورسٹی کے طور پر ابھرے۔ اس مقصد کے لیے یونیورسٹی میں نئے اکیڈمک بلاکس اور ہاسٹلز قائم کیے جارہے ہیں اور نئے کیمپسزبھی قائم ہو رہے ہیں۔ حکومت پاکستان کی طرف سے یونیورسٹی کے لیے فنڈنگ خصوصاًترقیاتی فنڈز کی مد میں خصوصی گرانٹ کا اعلان بھی یونیورسٹی کی انتظامیہ پر اعتماد کا بھرپور اظہار ہے۔ترجمان نے کہا کہ یونیورسٹی جیسے تاریخی تعلیمی ادارے سے متعلق کوئی خبر دینے سے قبل یونیورسٹی انتظامیہ سے ضرور موقف لیا جائے تاکہ تعلیمی اداروں سے متعلق اس طرح کی بے سروپا خبریں شائع نہ ہوں۔

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.