About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB is organizing seminars and conferences regarding Milad-ul-Nabi ﷺ in collaboration with HEC and PHEC

پی آر او نمبر 398/ 23
مورخہ 28.09.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں تقریبات جاری ہیں۔ سیر ت چیئر اسلامک اینڈ عرابیک سٹڈیز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام امت مسلمہ کو درپیش مسائل اور ان کا حل سیر ت النبی ﷺ کی روشنی کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عرابیک سٹڈیز، پروفیسر ڈاکٹر حافظ شفیق الرحمن ڈائریکٹر سیرت چیئر، ڈاکٹر صاحبزادہ عزیز احمد الوری الازھری بانی ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف عرابیک لینگوئج کراچی صدر انجمن پاکستانی علماء ازہرمصر اور حافظ حمود الرحمن ڈائریکٹر المرکزالسلامی مانچسٹر برطانیہ نے خطاب کیا۔ اس سے قبل سیمینار میں شریک معزز مہمانوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور جامعہ اسلامیہ میں عشرہ شان رحمت العالمین کے سلسلے میں تقریبات کے انعقاد کو سراہتے ہوئے اسے تاریخی جامعہ اسلامیہ کی عظیم علمی میراث کا نتیجہ قرار دیا۔ دریں اثناء ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان سٹڈیز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکے زیر اہتمام سیرت نبیؐ پر ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر ضیاالرحمٰن چئیرمین ڈیپارٹمنٹ آف قرآنک سٹڈیز نے بطور مقرر مہمان شرکت کی اور شرکاء سکالرز اور فیکلٹی کو آپ ؐ کی تعلیمات سے روشناس کرایا۔ ڈاکٹر روبینہ یاسمین چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان سٹڈیز نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں اخلاقیات کی بڑی اہمیت ہے اور ہمیں سماجی زندگی میں اسلامی اخلاقیات کو اپنانا چاہیے۔ پروگرام کے اختتام میں ڈاکٹر روبینہ یاسمین نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ڈیپاٹمنٹ آف پاکستان اسٹڈیز پر طلباء کی سماجی نشونما کے لیے اس طرح کے پروگرام ترتیب دیتا رہے گا۔ آئی یو بی قرأت اینڈ نعت سوسائٹی کے اشتراک سے مقابلہ حسنِ قرأت ومقابلہ حسنِ نعت کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں یونیورسٹی بھر سے طلبہ وطالبات نے شرکت کی۔ مقابلہ حسنِ قرأت وحسنِ نعت کے ججز کے فرائض ڈاکٹر حافظ احمد علی، ڈاکٹر محمد اکرم الازہری اور حافظ محمد اصغر نے دیئے۔ جب کہ تقریری مقابلہ کے ججز پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن، ڈاکٹر غلام حیدر اور ڈاکٹر حافظ محمد صدیق تھے۔ مقابلہ حسنِ قرأت میں اول: قاری عامر مسرور(اکنامکس)، دوم: محمد عاصم کلیار (ٹرانسلیشن اسٹڈیز)، سوم: غلام رسول (ایگری کلچر) قرار پائے، جب کہ مقابلہ حسنِ نعت میں اول: سعید احمد بخاری(اردو)، دوم: جویریہ لیاقت (ایگری کلچر)، سوم: مزمل سیفی (قرآنک اسٹڈیز) نے پوزیشنز حاصل کیں۔ تقریبات کے فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک اسٹڈیز نے ان تقریبات کو سیرت النبیﷺ سے شغف کی علامت قرار دیتے ہوئے حاضرین کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذات رسالت مآبﷺ سے وابستگی نعمت خداوندی ہے۔ جس کا شکر بھی ادا کرنا چاہیے اور اس کی قدر بھی کرنی چاہیے۔ سیرت النبیﷺ سے منسوب محافل میں شرکت باعث اجر وثواب ہے۔ چیف آرگنائزر پروفیسر ڈاکٹر حافظ شفیق الرحمن ڈائریکٹر سیرت چیئر نے سیرت چیئر کے کے فعال کردار کا تعارف کرواتے ہوئے جملہ شرکاء ومنتظمین کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔ نیز آپ نے طلباء وطالبات میں سیرت النبیﷺ سے لگاؤ پیدا کرنے کے لیے اس قسم کی تقریبات کا انعقاد خوش آئند بتایا۔ آپ نے سیرت چیئر کی جانب سے ربیع الاول کے آخر تک متعدد تقریبات کے انعقاد کا عندیہ دیا۔ تقریب کے بھرپور اور کامیاب انعقاد میں ڈاکٹر محمد سعید شیخ، ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ علوم اسلامیہ وکوایڈوائزر آئی یو بی قرأت اینڈ نعت سوسائٹی نے غیر معمولی فعال کردار ادا کیا، جسے حاضرین ومنتظمین نے بھرپور سراہا۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر شفیق انجم اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ حدیث وسیرت نے انجام دیئے۔

 

3421

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.