About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB Management Committee members met Commissioner Bahawalpur Dr. Ehtesham Anwar regarding BLCF

پی آر او نمبر 23/70
مورخہ 17.02.2023
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ بہاول پور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول کا اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں سالانہ انعقاد انتہائی احسن اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہاول پور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول بہاول پور کی عظیم تہذیبی روایات کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی سرپرستی میں گزشتہ تین سالوں سے اس ایونٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس ایونٹ کا یونیورسٹی میں انعقاد نہ     صرف مقامی ثقافت کو اجاگر کرنے کا باعث ہے بلکہ قومی سطح پر یکجہتی اور یگانگت کا موقع بھی فراہم کر رہا ہے۔ کمشنر بہاول پور نے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول کے انتظامی کمیٹی ممبران سے ایک اجلاس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژنل، ضلعی انتظامیہ اور دیگر ادارے بہاول پور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول کے انعقاد میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور سے بھرپور تعاون کریں گی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاول پور ظہیر انور جپہ، پروفیسر ڈاکٹر شہزاد رانا، پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا، پروفیسر ڈاکٹر نویداسلم ملغانی، فیصل عطاء ایڈیشنل کمشنر، ڈاکٹر ناصر حمید ڈائریکٹر انفارمیشن پنجاب بہاول پوراور دیگر اعلیٰ افسران و فیکلٹی ممبران موجود تھے۔ اجلاس میں ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اور فوکل پرسن شہزاد احمد خالد نے بتایا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں 27 فروری سے 2 مارچ تک جاری رہنے والے بہاول پور لٹریر ی اینڈ کلچرل فیسٹیول میں مختلف ایونٹس منعقد ہوں گے۔ ان میں آل پنجاب قرات اینڈ نعت و تقریری مقابلے، محفل سماع، کتابوں کی نمائش، پھولوں کی نمائش، زرعی اور صنعتی نمائش، تھیٹر، میڈیا کنکلیو، محفل مشاعرہ اور دیگر تقریبات منعقد ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے طول و عرض سے شاعر، ادیب، دانشور، میڈیا پرسنز اور فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات اس ایونٹس شریک ہوں گی۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی ہدایت پر مقامی فنکاروں کو فن کا مظاہرہ کرنے کے لیے خصوصی پلیٹ فارم مہیا کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں کچھ ایونٹس بہاول پور میوزیم اور آرٹس کونسل بھی منعقد ہوں گے۔ کمشنر بہاول پور نے اس سلسلے میں کیے جانے والے انتظامات کو سراہا اور ہدایت کی کہ ایونٹ کے انعقاد میں یونیورسٹی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کیا جائے۔


 

comissoner BLCF

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.