About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB observed International Youth Day

پی آر او نمبر480/21، مورخہ 12-8-2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے نوجوانوں کے عالمی دن کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان کسی بھی سوسائٹی میں ایک ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہے کیونکہ نوجوا ن زندگی کی ذمہ داریوں کو بھرپور قوت کے ساتھ ایکسپلور کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں نوجوان طلباء و طالبات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کا عالمی دن آپ کو اس بات کا احساس دلاتا ہے کہ آپ کو اپنی اور اپنے ملک کی ذمہ داریوں کے لیے خو د کو تیار کرنا ہے اور اپنی سوسائٹی کے اندر تبدیلی کا نمائندہ بننا ہے۔ا س کے لیے یہ ضروری ہے کہ پہلے آپ اس بات کو سمجھیں کہ سوسائٹی کس طرح کام کرتی ہے اور اپنے اندروہ خوبیاں پیدا کریں جو انٹر پرسنل سکلز، کمیونیکیشن سکلز، ٹیم ورک سکلز، ٹیکنالوجی سکلز اور انفرادی طور پر ذہنی سوچ کو اجاگرکرتی ہیں۔نوجوانوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے وقت اور قوت کا بھرپور اور صحیح استعمال کریں اور اس معاشرے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.