About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB observed Kashmir Siege Day

PRO No. 466/PR
Date: 04/08/2021
Public Relations Office
The Islamia University of Bahawalpur
On the direction of Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob, a special seminar on Kashmir Siege Day was held at the Islamia University of Bahawalpur. Independence Day celebrations are being held at the Islamia University of Bahawalpur as an expression of solidarity with the oppressed Kashmiris. Prof. Dr. Aftab Hussain Gillani, Dean Law faculty said that teachers and researchers from the Departments of History, Pakistan Studies, Political Science, International Relations and Department of Law continue to conduct research activities and seminars and conferences to highlight Kashmir cause. In this regard, the social, economic and political aspects of the Kashmir issue are being highlighted in collaboration with various national organizations. Former Chairman, Department of History, Dr. Shahid Hassan Rizvi said that at present India is laying bloody claws of tyranny on Kashmir. All the rights of Kashmiris have been taken away and their own land has been restricted to them. In Kashmir, every tactic is being tried to turn the majority into a minority through regular planning of demographic change. Intellectuals in our universities should effectively raise the issue of Kashmir in the United Nations, the International Court of Justice and international human rights bodies. Prof. Dr. Musawir Hussain Bukhari, Head, Department of Political Science, said that the Islamia University of Bahawalpur was effectively highlighting the Kashmir issue. In this regard, on the direction of Vice Chancellor Prof. Dr. Athar Mahboob, a Media Conclave was organized at the University to highlight the Kashmir issue on global social media. Last year, on International Human Rights Day, teachers and students of the Islamia University of Bahawalpur took part in a signature campaign to show Solidarity with Kashmiri brother under the Million Signature Campaign on the Government of Pakistan's web portal.

WhatsApp Image 2021-08-04 at 4.43.51 AM

 

پی آر او نمبر465/21، مورخہ 04.08.2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی ہدایت پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں یوم استحصال کشمیر کے سلسلے میں خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں اس سال بھی جشن آزادی کی تقریبات مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منائی جا رہی ہیں۔ڈین فیکلٹی آف لاء وچیئرمین شعبہ پاکستان سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی نے کہا کہ وائس چانسلر کی ہدایت پر مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے شعبہ تاریخ، مطالعہ پاکستان، سیاسیات، بین الاقوامی تعلقات اور قانون کے شعبہ جات سے منسلک اساتذہ اور محققین تحقیقی سرگرمیوں اور سیمینار و کانفرنسز کا انعقاد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں مختلف ملکی تنظیموں کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر کے سماجی، معاشی اور سیاسی پہلوؤں کو اجاگر کیا جارہا ہے۔ سابق چیئرمین شعبہ تاریخ ڈاکٹر شاہد حسن رضوی نے کہا کہ اس وقت بھارت کشمیر پر جبرواستبداد کے خونی پنجے گاڑھے ہوئے ہے۔کشمیریوں کے تمام حقوق چھین لیے گئے ہیں اور ان پر اپنی ہی زمین تنگ کر دی گئی ہے۔ کشمیر میں باقاعدہ منصوبہ بندی سے اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے ہر حربہ آزمایہ جا رہا ہے۔ ہماری جامعات میں موجود دانشورمسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ، انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں میں موثر طور پر اجاگر کریں۔ شعبہ پولیٹیکل سائنس کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر مصور حسین بخاری نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور موثر انداز میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی ہدایت پر یونیورسٹی میں میڈیا کنکلیو منعقد ہواجس کا موضوع مسئلہ کشمیر کو عالمی سوشل میڈیا پر اجاگر کرنا تھا۔ گزشتہ برس انسانی حقوق کے عالمی دن پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے اساتذہ اور طلبہ نے حکومت پاکستان کے ویب پورٹل پر ملین سگنیچر مہم کے تحت دستخطی مہم میں حصہ لیا۔

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.