About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB observed World Cotton Day 2021

PRO No. 572/PR
Date: 07/10/2021
Public Relations Office
The Islamia University of Bahawalpur
World Cotton Day was celebrated in the Islamia University of Bahawalpur under the umbrella of National Cotton Breeding Research Institute (NCBI). NCBI is recently established keeping in view the vision of the Prime Minister under the supervision of Mr. Jamshaid Iqbal Cheema, SAPM on Food Security. The institute was inaugurated by the PM Imran Khan during his recent visit to the IUB in the presence of Chief Minister, Sardar Usman Khan Buzdar, Syed Fakhar Imam, Federal Minister, Ministry of National Food Security and Research. Since its inception, the institute is working hard to achieve its objectives under the direction of the Chancellor / Governor, Punjab, Ch. Muhammad Sarwar, Pro Chancellor, Raja Yasir Hamayun Sarfraz and the dynamic leadership of the Vice Chancellor, Eng. Prof. Dr. Athar Mahboob. The event was organized in the Faculty of Agriculture and Environment and chaired by the Pro Vice Chancellor, Prof. Dr. Naveed Akhtar, Asif Majeed, research partner of IUB Breeding project and attended by the deans, directors, faculty members, researchers and students. Prof. Dr. Muhammad Iqbal, Director, NCBI and Dean, Faculty of Agriculture and Environmental Sciences briefed the audience about the valuable contribution of the IUB in cotton crop revival. The role of IUB varieties is pivotal as 40 % of cotton crop grown in Punjab is covered by the cultivars of IUB. The new candidate lines have potential to tolerate water shortage, heat resistance, white fly tolerance and other biotic and abiotic stresses. A walk was also arranged to commemorate the importance of the cotton crop after the seminar.

WhatsApp Image 2021-10-07 at 5.14.48 PM

پی آر او نمبر 575/21مورخہ07.10.2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
ورلڈ کاٹن ڈے کے موقع پرنیشنل کاٹن بریڈنگ ریسرچ انسٹیٹیوٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام کاٹن سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔اس تحقیق کو فروغ دینے کے باعث نیشنل کاٹن بریڈنگ ریسرچ انسٹیٹیوٹ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے فوڈ سیکورٹی ویژن کے مطابق معاون خصوصی برائے فوڈ سیکورٹی جمشید اقبال چیمہ کی زیر نگرانی قائم کیا گیا ہے۔ اس انسٹیٹیوٹ کا افتتاح حال ہی میں وزیر اعظم پاکستان نے اپنے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار، وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام اور دیگر صوبائی اور وفاقی وزرا بھی موجود تھے۔وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی کپاس سے متعلق تحقیق کو بہت سراہا تھا اور اپنی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا تھا۔ گورنر پنجاب و چانسلر کی جانب سے جامعات میں میرٹ کی بالا دستی کے باعث تدریس و تحقیق کے معیار میں اضافہ ہوا۔ جامعہ اسلامیہ کے کاٹن انسٹیٹیوٹ میں کپاس سے متعلق جدید ترین تحقیق ہو رہی ہے جو زرعی معیشت کی بحالی اور ٹیکسٹائل کی صنعت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر یگی۔ اس سلسلے پر صوبائی وزیر اعلیٰ تعلیم راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے بھی تحقیق برائے قومی ترقی کو سراہا ہے۔سیمینار میں موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کا کہنا تھا کہ آج اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پاکستان میں کپاس کی بحالی کے لیے کلیدی کردار ادا کرر ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال بندیشہ کپاس کے لیے گرانقد ر خدمات ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کا کہنا تھا کہ فیکلٹی آف ایگریکلچر ریسرچ کے میدان میں بہت آگے ہے۔ اسی طرح یہاں کے طلبااور اساتذہ مختلف پراجیکٹس کی مد میں فنڈنگ لا رہے ہیں۔انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال بندیشہ اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباددی۔ سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال بندیشہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کپاس کے اچھے دن آرہے ہیں۔ رواں سال ملک میں 40فیصد ایریا پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی تیار کردہ کپاس کی اقسام کاشت کی گئی ہیں جنہوں نے بہترین پیداوار دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں کپاس کی کم پیداوار میں پتہ مروڑ وائرس، کیٹروں کا حملہ، پانی کی کمی سمیت دیگر کئی عوامل کار فرما تھے۔ اسلامیہ یونیورسٹی اوکرا لیف ورائٹی پر کام کر رہی ہے جس کی بدولت فی ایکٹر پودوں کی تعداد بڑھا رہے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال بندیشہ کا کہنا تھا کہ آج بھی پاکستان کپاس کی فی ایکٹر اوسط پیداوار میں بھارت سے آگے ہے۔ اس وقت اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں کپاس کی کئی نئی اقسام پر کام ہو رہا ہے جو جلد ہی منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔ رجسٹرار اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور رپروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل کا کہنا تھا کہ کپاس ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے اور اسلامیہ یونیورسٹی کپاس کی بحالی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی کپاس کی اقسام نہ صرف کاشتکاروں کو مالی طور پر مستحکم کر رہی ہے بلکہ کپاس کی پیداوار میں اضافے سے ملکی معاشی صورتحال بھی بہتر ہور ہی ہے۔ سیمینار میں چیئرمین شعبہ فاریسٹری پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین ترابی، چیئرمین شعبہ ہارٹیکلچر ڈاکٹر نفیس احمد،چیئرمین ایگرانومی ڈاکٹر عون ثمر رضا، سربراہ ایول گروپ ا ور یونیورسٹی پارٹنر ریسرچ بریڈنگ پراجیکٹ آصف مجید سمیت  اساتذہ، ماہرین اور کاشتکاروں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

WhatsApp Image 2021-10-07 at 5.14.45 PM

WhatsApp Image 2021-10-07 at 5.14.46 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.