About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB observed World Tourism Day 2021

پی آر او نمبر554/21، مورخہ 28.05.2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
انٹرنیشنل ٹورازم ڈے کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ آف سسٹین ایبل ٹورازم اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں پرو وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر نویداختر،ڈین فیکلٹی آف سائنس پروفیسرڈاکٹر شازیہ انجم،چئیرمین ہال کونسل پروفیسر ڈاکٹر نسرین اختر،سینئر وائس پریزیڈنٹ بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری منصوراحمد،ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کے ٹورسٹ آفیسر مصباح اسحق، کراس روٹ بائیکرز کلب کے نمائندے،چئیرمین ٹورازم ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹرعمران رشید،ڈائریکٹر(IUB-DoST) سلمان قریشی،وارڈن گرلز ہاسٹل عابدہ فردوس،فیکلٹی ممبران اوردیگرافسران نے شرکت کی۔پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں انجینئر پروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورنے خصوصی دلچسپی سے یونیورسٹی میں سیاحت کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کئے ہیں۔ان میں ڈائریکٹوریٹ آف سسٹین ایبل ٹورازم (IUB-DoST)قائم کیا گیا۔شعبہ ٹورازم مینیجمنٹ سیاحت کے فروغ کی تعلیم کیلئے قائم کیا گیا۔طلباء کی سطح پر سٹوڈنٹ سوسائٹی بھی بہت فعال کردار ادا کرہی ہے۔چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے موقع پر ہونے والا بہاولپور ٹریڈ فئیر اسلامیہ یونورسٹی بہاولپور اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے ہونے والا مقبول ترین ایونٹ بن چکا ہے۔ڈائریکٹر (IUB-DoST)سلمان قریشی نے اس موقع پرٹورازم کے فروغ کیلئے لانچ ہونے والی ویب سائٹ سے متعلق بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ وائس چانسلرانجینئر پروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب کی ہدایت پر سکاؤٹنگ اور مقامی سطح پر ٹورازم کے فروغ کے لئے مختلف اداروں کے تعاون سے سرگرمیاں جاری ہیں۔سیاحت کے عالمی دن کے موقع پرہونے والی یہ تقریب بھی ان سرگرمیوں کا حصہ ہے۔اس موقع پرمقامی فنکاروں نے چولستانی موسیقی کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔

WhatsApp Image 2021-09-28 at 4.45.54 AM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.