About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB organized a prayer ceremony on 83rd death anniversary of Allama Muhammad Iqbal

پی آر او نمبر184/21، مورخہ 22-04-2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
گزشتہ روز شعبہ فارسی و شعبہ اقبالیات کے باہمی اشتراک سے شاعر مشرق علامہ محمداقبال کے یوم وفات کی نسبت سے ایک دعائیہ تقریب بعنوان ''دگر دانائے راز آید کہ نہ آید'' کا انعقاد کیا گیا۔ ڈاکٹر عصمت درانی صدر نشین شعبہ فارسی نے استقبالیہ کلمات میں اقبال کے فارسی کلام کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقبال فارسی کے مشاہیر شعرا کے فکر و فلسفے سے متاثر ہوئے۔انھوں نے شعبہ اقبالیات کو اولین ادبی تقریب کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد دی اور شعبہ فارسی کی جانب سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ڈاکٹر رمضان طاہر اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اقبالیات نے علامہ اقبال کی رحلت کی مناسبت سے مضمون بعنوان ''دگر دانائے راز آید کہ نہ آید'' پیش کیا۔ حافظ مزمل شبیر نے نظم ''شکوہ'' کے چند بند تحت اللفظ پڑھے۔ڈاکٹر روزینہ انجم شعبہ فارسی نے علامہ اقبال اور عشق رسول کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔اختتامی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رفیق الاسلام صدر شعبہ اقبالیات نے شعبہ اقبالیات کے اجرا پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کا شکریہ ادا کیا۔انھوں نے  بیسویں صدی کے سیاسی و اسلامی لینڈ اسکیپ پر علامہ اقبال کے فلسفہ کی اہمیت کو واضح کیا۔ ڈاکٹر مصطفٰی زیدی شعبہ فارسی نیاقبال کے فلسفہ خودی پر مفصل روشنی ڈالی۔  طالب علم عقیل نواز نے علامہ اقبال کی غزل '' نگاہ فقر میں شان سکندری کیا ہے''  مترنم پیش کی۔

WhatsApp Image 2021-04-22 at 2.46.07 AM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.