About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB organized a faculty-level competition of Husne-Qiraat & Naat in the Faculty of Islamic and Arabic Studies

پی آر او نمبر 501 /23
مورخہ 25.11.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افئیرز، دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کی ہدایت پر اسلامک اینڈ عریبک اسٹوڈنٹس سوسائٹی کے زیر انتظام فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک اسٹڈیز میں فیکلٹی لیول مقابلہ حسن قرأت ونعت کا انعقاد کیا گیا، جس میں شعبہ عربی، ٹرانسلیشن اسٹڈیز، علوم اسلامیہ، قرآنک اسٹڈیز، حدیث، فقہ وشریعہ اور ادیانِ عالم وبین المذاہب ہم آہنگی کے طلبا وطالبات نے شرکت کی۔ مقابلہ حسن قرأت بوائز میں شعبہ علوم اسلامیہ کے عبد الرحمن حمید نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جب کہ شعبہ ادیانِ عالم وبین المذاہب ہم آہنگی کے محمد مجاہد نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور شعبہ علوم اسلامیہ کے محمد شعیب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلہ حسن قرأت گرلز میں شعبہ فقہ وشریعہ کی مریم فاطمہ نے  پہلی، ٹرانسلیشن اسٹڈیز کی ثوبیہ رفیق نے دوسری، شعبہ عربی کی ماوراء سہیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلہ حسن نعت بوائز میں شعبہ عربی کے محمد فیضان ریاض نے پہلی، شعبہ علوم اسلامیہ کے محمد ریاض شریف نے دوسری اور شعبہ عربی کے فہد محمود نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلہ حسن نعت گرلز میں شعبہ فقہ وشریعہ کی مریم فاطمہ نے پہلی، شعبہ عربی کی عائشہ شہزادی نے دوسری اور شعبہ حدیث کی شہلا تبسم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ججز کے فرائض شعبہ عربی سے ڈاکٹر حافظ احمد علی، شعبہ حدیث سے ڈاکٹر محمد صدیق اور ٹرانسلیشن اسٹڈیز سے محمد ابراہیم سالک نے سر انجام دئیے، جب کہ نظامت کی ذمہ داری شعبہ قرآنک اسٹڈیز کے طالب علم احمد رضا نے نبھائی۔ اس موقع پر فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک اسٹڈیز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فروغ قرأت ونعت کے سلسلہ میں طلبا وطالبات کے مابین اس قسم کے مقابلہ جات کے کام یاب انعقاد پر ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افئیرز اور آئی یو بی قرأت ونعت سوسائٹی مبارک باد کے مستحق ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افئیرز ڈاکٹر محمد سعید شیخ نے کہا کہ ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے طلبا وطالبات کی سیرت  وکردار کی تعمیر میں ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افئیرز نے ہمیشہ فعال کردار ادا کیا ہے۔


naat at faculty of islamic urd

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.