About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB organized a Husn e Qirat and Naat and Seminar entitled Ramadan Month of Compassion and Forgiveness

PRO No. 121/24 dated 05.04.2024
Directorate of Public Relations Islamia University Bahawalpur
Behawal Pur ( ) Qiraat and Naat Society, Directorate of Students Affairs the Islamia University of Bahawalpur organized a grand gathering of Hussan e Qiraat and Naat and Seminar entitled Ramadan Month of Compassion and Forgiveness at Ghulam Muhammad Ghotvi Hall, Abbasia Campus. On this occasion, Dean Faculty of Islamic and Arabic Studies Prof. Dr. Shafiq ur Rahman, Dean Faculty of Law Prof. Dr. Rao Imran Habib, Registrar Muhammad Shaji ur Rahman, Additional Director Students Affairs Societies Dr. Adnan Bukhari were specially present. The guest speaker was Dr. Abdul Rahman Former Principal Government Post Graduate College Bahawalpur. The welcome speech was delivered by Dr. Shabana Nazr, Advisor, IUB Qiraat and Naat Society. She welcomed the guests, teachers and students who came to the ceremony and explained the importance and excellence of the holy month that the month of Ramadan is a special reward of Allah for the Muslim Ummah. This is the month of blessings and the month of revelation of the Quran. It is a month of generous sustenance, goodwill towards each other and efforts to enter Paradise and escape from Hell. The guest speaker, Dr. Abdul Rahman, highlighted the topic and said that this month is a month for Muslims. It is a source of mercy, forgiveness and salvation. He said that fasting month of Ramadan is a training workshop for the spiritual and physical worship of the Muslim Ummah. The last ten days of Ramadan are for deliverance from hell, like Bait Allah in the mosques, Gabriel among the angels, and Muhammad the Messenger of Allah among the prophets, so Ramadan has the excellence in such months. After the service of God, the purpose of creation of man is the welfare of humanity. Dr. Muhammad Adnan Bukhari, Additional Director of Students Affairs Societies, while addressing, congratulated all the officials of IUB Qiraat and Naat Society for organizing a successful conference and seminar. With this, while talking about the topic of Ramadan, he said that the more good deeds you do in this month, the more mercy you can get from God. Prof. Dr. Rao Imran Habib, Dean Faculty of Law, while speaking, said that the month of Ramadan is the month for Muslims by Allah Almighty, in which Muslims gain closeness to God Almighty by worshiping. It is a month in which the doors of forgiveness are always open, and the health effects and medical benefits of fasting are highlighted. A large number of students from various departments and faculty members participated in this gathering of Hussan e Qiraat and Naat. Dr. Zia ur Rahman, Chairman, Department of Quranic Studies, Dr. Sajeela Kausar, Chairperson, Department of Comparative Religions, Dr. Sarfaraz Batol, Advisor, Girls Guide Society, Muhammad Zahid Mahmood, Advisor, Qiraat and Naat Society also participated in the event.


mehfil naat and seminar at GH

 

پی آر او نمبر 121/24
مؤرخہ 05.04.2024 
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور ( ) قرأت اینڈ نعت سوسائٹی، ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افئیرز اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر اہتمام غلام محمد گھوٹوی ہال، عباسیہ کیمپس میں عظیم الشان محفل حسن قرأت و نعت و سیمینار بعنوان رمضان المبارک ماہ مؤاساۃ و مغفرت کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک اسٹڈیز، پروفیسر ڈاکٹر راؤ عمران حبیب ڈین فیکلٹی آف لاء، محمد شجیع الرحمن رجسٹرار ڈاکٹر عدنان بخاری ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز سوسائٹیز خصوصی طور پر شریک تھے۔ مہمان مقرر ڈاکٹر عبد الرحمٰن سابق پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بہاولپور تھے۔ خطبہ استقبالیہ ڈاکٹر شبانہ نذر ایڈوائزر آئی یو بی قرأت و نعت سوسائٹی نے پیش کیا۔ تقریب میں تشریف لانے والے مہمانان، اساتذہ اور طلبا و طالبات کو خوش آمدید کہا اور ماہ مبارک کی اہمیت و فضیلت بیان کی کہ ماہ رمضان امت مسلمہ کے لئے اللہ تعالی کا خصوصی انعام ہے۔ یہ برکتوں والا مہینہ نیز نزول قرآن کا مہینہ ہے۔ یہ فراخی رزق، ایک دوسرے کی خیر خواہی اور جنت میں داخل ہونے کے لئے اور جہنم سے نجات حاصل کرنے کے لئے، کی جانے والی کاوشوں کا مہینہ ہے۔ مہمان مقرر ڈاکٹر عبد الرحمٰن نے موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ ماہ مسلمانوں کے لیے باعثِ رحمت و مغفرت اور نجات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ صیام رمضان المبارک مسلم امہ کی روحانی و بدنی عبادات کے لئے تربیتی ورکشاپ ہے۔ نیز کسب حلال، صدق مقال کی تلقین فرمائی۔ رمضان المبارک کا آخری عشرہ جہنم سے خلاصی کا ہے، جیسے مساجد میں بیت اللہ، فرشتوں میں جبرائیل، نبیوں میں محمد رسول اللہ کی فضیلت ہے، ایسے ہی مہینوں میں رمضان المبارک کو فضیلت حاصل ہے۔ انہوں نے بندگی خدا کے بعد انسان کی تخلیق کا مقصد انسانیت کی خیر خواہی ہے۔ ڈاکٹر محمد عدنان بخاری، ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز سوسائٹیز نے خطاب کرتے ہوئے آئی یو بی قرأت و نعت سوسائٹی کے تمام ذمہ دار ان کو کامیاب محفل قرأت و نعت و سیمینار کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔ اس کے ساتھ انہوں نے رمضان المبارک کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ماہ میں جتنی بھی نیکیاں کریں اتنی زیادہ رحمت خداوندی سے مستفیض ہو سکتے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر راؤ عمران حبیب ڈین فیکلٹی آف لاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان اللہ تعالیٰ کی طرف سے مسلمانوں کے لئے وہ مہینہ ہے جس میں مسلمان عبادت کرکے رب تعالیٰ کا قرب حاصل کرتے ہیں۔ یہ وہ مہینہ ہے کہ جس میں مغفرت کے دروازے ہر وقت کھلے رہتے ہیں، نیز روزہ کے صحت پر اثرات و میڈیکلی فوائد پر روشنی ڈالی۔ اس محفل حسن قرأت و نعت میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے مختلف شعبہ جات سے نہ صرف طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، بلکہ فیکلٹی ممبران بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ آئی یو بی قرأت اینڈ نعت سوسائٹی کے عہدیداران اور ممبران نے تلاوت کلام پاک اور نعت خوانی سے ایک سماں باندھ دیا۔ تقریب میں ڈاکٹر ضیاء الرحمن چیئرمین شعبہ قرآنک سٹڈیز، ڈاکٹر سجیلہ کوثر چیئر پرسن شعبہ تقابل ادیان، ڈاکٹر سرفراز بتول ایڈوائزر گرلز گائیڈ سوسائٹی، محمد زاہد محمود کوایڈوائزر قرأت و نعت سوسائٹی نے بھی شرکت کی۔


mehfil naat and seminar at GH (urdu)mehfil naat and seminar at GH (urdu 1)

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.