About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB organized a special seminar in connection with the anti-dengue campaign in Abassia Campus

PRO No. 383/24 dated 21.10.24
Directorate of Public Relations Islamia University Bahawalpur
Bahawalpur (PR) Medical and Health Division and State Care Directorate the Islamia University of Bahawalpur organized a special seminar in connection with the anti-dengue campaign in Ghulam Muhammad Ghotvi Hall Abbasia Campus. The seminar was presided over by Vice Chancellor Prof. Dr. Muhammad Kamran. In his address, the Vice-Chancellor said that health, education and law are three important pillars for the development of any country. Education is very important for the development of any country. Meeting basic health needs should be among the priorities of the government. The third and most important sector is law and justice, without which no society can sustain its existence. He said that getting education and employment and serving their parents are the main responsibilities for students. When our parents become elderly, their service is the first duty. The Vice-Chancellor appreciated the seminar on anti-dengue. He said that the Islamia University of Bahawalpur is a world-class university and the academic programs here are very standard and popular across the country. The teachers and students of the Islamia University of Bahawalpur are the asset of the country and the nation and are participating in the development of the country in a significant way. Dr. Tanveer Hussain Shah Director Health Division Bahawalpur said in his address that due to the awareness campaign of the district and divisional administration and the Islamia University of Bahawalpur team, there are no cases of dengue fever in Bahawalpur division. He appreciated the efforts of the Vice-Chancellor Prof. Dr. Muhammad Kamran and the entire team in the dengue campaign. Prof. Dr. Saeed Ahmed Dean Faculty of Pharmacy and Allied Health Sciences said that the story of mosquito and malaria is centuries old, but over time the virus has become so powerful that the mosquito has taken the form of dengue. We need to improve our immunity. A good diet can make the body strong and resistant to diseases. Prof. Dr. Rubina Bhatti said that today's seminar is related to community development. The Islamia University of Bahawalpur organizes such seminars from time to time to play its leadership role in the community. Even during the Covid-19 epidemic, the Islamia University Bahawalpur took measures regarding vaccination for the community and benefited the students, employees and general public. The Islamia University of Bahawalpur has also got the honor of being the first hepatitis free university. Prof. Dr. Rao Imran Habib Dean Faculty of Law said that cleanliness is half faith. The first step to prevent dengue is to keep your environment clean. Keep drinking water covered and do not allow water to stand in mosquito breeding areas. These measures can protect against dengue. Prof. Dr. Fayaz ud din Department of Pharmacy and Advisor Narcotics and Healthcare Society said that the Islamia University of Bahawalpur is doing a lot of work to prevent dengue and IUB Healthcare Society also organizes various seminars and awareness sessions in this regard. Dr. Muhammad Latif, Principal Officer, Estate Care, said that to prevent the spread of dengue, two to three times a week houses, offices and shops should be cleaned and sprayed with mosquito repellents. Dengue mosquito breeds in clean water, so clean water collection vessels like pitchers, drums, tanks, etc. should be properly covered. Anti-dengue sprays and fogging are being arranged in the artificial lakes located in the University for feeding dengue lava fish or sprinkling of appropriate drugs. Water should not be allowed to collect in construction materials and old tires etc. Similarly, the sewage system is also being kept functional. All possible breeding places of dengue mosquito are being regularly monitored. Dr. Muhammad Usman Cheema, Chief Medical Officer, said that the initial symptoms of dengue fever are severe fever and body pain due to which there is no appetite. Pain begins in the back which spreads to the other side of the head. Spots appear on the body which appears in measles. There is difficulty in breathing and the patient goes into a state of shock due to severe abdominal pain in addition to pallor. The patient should be given plenty of juices, soups and milk along with a normal diet and should be given complete rest. In this regard, with regard to preventive measures, two to three times a week houses, offices and shops should be cleaned and mosquitoes killed. In the seminar, Dean Faculty of Management Sciences and Commerce Prof. Dr. Jawad Iqbal, Director of Advanced Studies and Research Prof. Dr. Asif Naveed Ranjha, Treasurer Dr. Abdul Sattar Zahoori, Principal Medical Officer Dr. Maleeha Arif, Principal Nursing College Dr. Farhan Mukhtar, Prof. Dr. Naveed Aslam Mulghani Director of Space Management and students were also present. Vice-Chancellor Prof. Dr. Muhammad Kamran also distributed informational literature on anti-dengue among the students participating in the seminar.


WhatsApp Image 2024-10-21 at 3.47.21 PM

WhatsApp Image 2024-10-21 at 3.47.21 PM (1)


 

پی آر او نمبر 383/24
مؤرخہ 21.10.24
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
بہاولپور (پ ر) میڈیکل اینڈ ہیلتھ ڈویژن اور اسٹیٹ کیئر ڈائریکٹوریٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام انسدادِ ڈینگی مہم کے سلسلے میں خصوصی سیمینار غلام محمد گھوٹوی ہال میں منعقد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کی۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے صحت، تعلیم اور قانون تین اہم ستون ہیں۔ تعلیم کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے بہت ضروری ہے، اسی طرح صحت کا شعبہ ہے ہر انسان کے لیے نہایت اہم ہے۔ صحت کی بنیادی ضروریات پورا کرنا حکومت کی ترجحات میں شامل ہونا چاہیے۔ تیسرا اور اہم ترین شعبہ قانون اور انصاف ہے جسکے بغیر کوئی بھی معاشرہ اپنا وجود قائم نہیں رکھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ طلبا و طالبات کے لیے تعلیم اور روزگار کا حصول اور اپنے والدین کی خدمت بنیادی ذمہ داریاں ہیں۔ جب ہمارے والدین بزرگ ہوجاتے تو ان کی خدمت فرض اولین ہے۔ وائس چانسلر نے انسداد ڈینگی کے سلسلے میں سیمینار کے انعقاد کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور عالمی سطح کی جامعہ ہے اور یہاں کے تعلیمی پروگرام ملک بھر میں انتہائی معیاری اور مقبول ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے اساتذہ اور طلبا و طالبات ملک و قوم کا اثاثہ ہیں اور وطن عزیز کی ترقی میں نمایاں انداز میں حصہ لے رہے ہیں۔ ڈاکٹر تنویر حسین شاہ ڈائریکٹر ہیلتھ ڈویژن بہاولپور نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلعی و ڈویژنل انتظامیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی ٹیم کی آگاہی مہم کی وجہ سے بہاولپور ڈویژن میں ڈینگی بخار کے کیس نہ ہونے کے برابر ہیں۔ انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور پوری ٹیم کی ڈینگی مہم کی کاوش کو سراہا۔ پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد ڈین فیکلٹی آف فارمیسی اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز نے کہا کہ مچھر اور ملیریا کی کہانی صدیوں پرانی ہے مگر وقت کے ساتھ ساتھ وائرس اتنا طاقتور ہوگیا کہ مچھر نے ڈینگی کی شکل اختیار کرلی ہے۔ ہمیں اپنی قوت مدافعت کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ اچھی خوراک ہی جسم کو مضبوط اور بیماریوں کے خلاف مزاحمت کے لیے تیار کرسکتی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی نے کہا کہ آج کا سیمینار کمیونٹی ڈویلپمنٹ سے متعلق ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اس طرح کے سیمینار وقتا فوقتا منعقد کرتی رہتی ہے تاکہ کمیونٹی میں اپنا قائدانہ کردار ادا کرتی رہے۔ کرونا وباء کے دوران بھی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے کمیونٹی کے لیے ویکسینیشن کے حوالے سے اقدامات کیے اور طلبا و طالبات، ملازمین اور عام لوگوں کو اس سے مستفید کیا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پہلی ہیپاٹائٹس فری یونیورسٹی ہونے کا بھی اعزاز حاصل کرچکی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر راؤ عمران حبیب ڈین فیکلٹی آف لاء نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے۔ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے پہلا قدم اپنے ماحول کو صاف ستھرا بنانا ہے۔ پینے کے پانی کو ڈھانپ کر رکھیں اور مچھر کی افزائش کی جگہوں پر پانی کو نہ ٹھہرنے دیں۔ ان اقدامات سے ڈینگی سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر فیاض الدین شعبہ فارمیسی و ایڈوائزر نارکوٹکس و ہیلتھ کیئر سوسائٹی نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ڈینگی سے بچاؤ کے لیے بہت کام کررہی ہے اور آئی یو بی ہیلتھ کیئر سوسائٹی اس سلسلے میں مختلف سیمینار اور آگاہی سیشن بھی منعقد کرتی رہتی ہے۔ ڈاکٹر محمد لطیف پرنسپل آفیسر اسٹیٹ کیئر نے کہا کہ ڈینگی کے پھیلاو کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ہفتے میں دو سے تین بار گھروں، دفاتر اور دکانوں میں صفائی کرکے مچھر مار ادویات کا سپرے کرنا چاہیے۔ ڈینگی مچھر کی افزائش صاف پانی میں ہوتی ہے اس لیے صاف پانی جمع کرنے کے برتنوں مثلاً گھڑے، ڈرم، ٹینکی وغیرہ کو مناسب طریقے سے ڈھانپ کر رکھنا چاہیے۔ یونیورسٹی میں واقع مصنوعی جھیلوں میں ڈینگی لاوے کو کھانے والی مچھلیوں یا مناسب ادویات کے چھڑکاؤ، اینٹی ڈینگی سپرے اور فوگنگ کا بندوبست کیا جارہا ہے۔ تعمیراتی سامان اور پرانے ٹائرز وغیرہ میں پانی اکھٹا نہ ہونے دیا جائے۔ اِسی طرح سیوریج سسٹم کو بھی فعال رکھا جارہا ہے۔ ڈینگی مچھر کے افزئش کی تمام ممکنہ جگہوں کی باقاعدہ نگرانی کی جارہی ہے۔ ڈاکٹر محمد عثمان چیمہ چیف میڈیکل آفیسر نے کہا کہ ڈینگی بخار کی ابتدائی علامات میں شدید بخار اور جسم میں درد ہوتا ہے جس کے باعث بھوک بھی نہیں لگتی، آنکھوں کے پیچھے درد شروع ہوتا ہے جو سر کے دوسری طرف پھیل جاتا ہے۔ جسم پر ایسے دھبے نمودار ہونے لگتے ہیں جو خسرے کی بیماری میں دکھائی دیتے ہیں۔ سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے اور رنگت پیلی ہونے کے علاوہ پیٹ میں شدید تکلیف کے باعث مریض صدمے کی حالت میں چلا جاتا ہے۔ مریض کو نارمل خوراک کے ساتھ زیادہ مقدار میں جوس، سوپ اور دودھ دینا چاہیے اور مکمل آرام مہیا کرنا چاہیے۔ اس سلسلے میں احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ہفتے میں دو سے تین بار گھروں، دفاتر اور دکانوں میں صفائی کرکے مچھر مار کرنا چاہیے۔ سیمینار میں ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز اینڈ کامرس پروفیسر ڈاکٹر جواد   اقبال، ڈائریکٹر ایڈوانسڈ اسٹدیز اینڈ ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا، خزانہ دار ڈاکٹر عبدالستار ظہوری، پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ملیحہ عارف،  پرنسپل نرسنگ کالج ڈاکٹر فرحان مختار، پروفیسر ڈاکٹر نوید اسلم ملغانی ڈائریکٹر سپیس مینجمنٹ اور طلبا و طالبات بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے اس موقع پر سیمینار میں شریک طلبا و طالبات میں انسداد ڈینگی کے سلسلے میں معلوماتی لٹریچر بھی تقسیم کیا۔ سیمینار کے میزبانی کے فرائض اطہر محمود لاشاری لیکچرار شعبہ سرائیکی نے ادا کیے۔

WhatsApp Image 2024-10-21 at 4.04.43 PM

 

 


 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.