About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

IUB organized a speech competition titled "Seerat-un-Nabi (ﷺ) as a Curriculum for Life".

پی آر او نمبر 465/25
مؤرخہ 30.11.2025
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
سید سلیمان ندوی آڈیٹوریم، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک اسٹڈیز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں، ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز کے تعاون سے اسلامک لرنرز اسٹوڈنٹس سوسائٹی کے زیرِ اہتمام تقریری مقابلہ بعنوان سیرت النبی ﷺ ایک نصابِ حیات منعقد ہوا۔ پروگرام کی سرپرستی ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز، فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک اسٹڈیز، ڈاکٹر سدرہ شعیب نے کی، جنہوں نے شرکاء اور معزز مہمانانِ گرامی کا خیر مقدم کرتے ہوئے سوسائٹی کی علمی، فکری اور تربیتی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔ فیکلٹی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات نے سیرتِ طیبہ ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر مدلل، پُراثر اور علمی تقاریر پیش کیں۔ مقررین نے اس امر پر زور دیا کہ سیرت النبی ﷺ محض ایک تاریخی بیان نہیں بلکہ ایک جامع نصابِ حیات ہے جو انسان کی انفرادی و اجتماعی زندگی کے ہر پہلو کی رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ فیکلٹی کے اساتذہ کرام کی کثیر تعداد نے پروگرام میں شرکت کی، جن میں ڈاکٹر غلام حیدر مگھرانہ چیئرمین، شعبہ حدیث اور ڈاکٹر سجیلہ کوثر چیئرپرسن، شعبہ مطالعۂ مذاہب و بین المذاہب ہم آہنگی بطورِ معزز مہمان شریک ہوئے۔ ججز کے فرائض ڈاکٹر مظہر حسین ایڈوائزر آئی یو بی ڈبیٹنگ سوسائٹی اور ڈاکٹر محمد رمضان اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ اُردو نے انجام دیے۔ انہوں نے مقررین کی علمی استعداد، موضوع سے ہم آہنگی اور اظہارِ بیان کی بنیاد پر کامیاب طلبہ و طالبات کا انتخاب کیا۔ اسلامک لرنرز اسٹوڈنٹس سوسائٹی کے تمام ممبران نے منظم انداز میں پروگرام کا انعقاد کیا، جسے مہمانانِ گرامی، اساتذہ اور طلبہ کی جانب سے بھرپور سراہا گیا۔ صدرِ مجلس، ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک اسٹڈیز، پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمٰن نے تمام شرکاء، ججز، اساتذہ اور منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیرت النبی ﷺ ہمیں یہ تعلیم دیتی ہے کہ انسان کو زبان کا استعمال علم، خیر اور اخلاق کے فروغ کے لیے کرنا چاہیے۔ یہی حقیقی نصابِ حیات ہے جو دنیا میں کامیابی اور آخرت میں نجات کا ذریعہ ہے۔

 

WhatsApp Image 2025-11-30 at 1.07.42 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.