About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB organized International Webinar on “Pakistan China Cooperation for Sustainable Development”

پی آر او نمبر  23/75
مورخہ 20.02.2023 
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور شعبہ انٹرنیشنل سینٹر فار کلائمیٹ چینج، فوڈ سیکیورٹی اینڈ سسٹین ایبیلٹی اورایشین انسٹی ٹیوٹ آف ایکو سولائزیشن ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے شتراک سے "پاک چین تعاون برائے پائیدار ترقی" کے موضوع پر بین الاقوامی ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور نے بین الاقوامی مقررین کو سراہتے ہوئے چینی دوستوں کے درمیان مشترکہ منصوبوں، اقدامات، تعاون اور اشتراک کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکی جانب سے مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات کمیونٹی، طلباء، محققین، سائنسدانوں، پالیسی سازوں، صنعت کاروں، نجی شراکت داروں کے لیے نہایت مفید ثابت ہوں گے۔ ویبینار سے ڈاکٹر جی یو وینیانگ، ایگریکلچر کمشنر آف چائنا ایمبیسی اسلام آباد، ڈاکٹر ژاؤ تائیڈونگ، ڈائریکٹر، ڈویژن آف جنرل افیئر، سنٹر فار انٹرنیشنل نالج آن ڈویلپمنٹ، محترمہ لی پین وین، سینئر پروگرام منیجر، سیکریٹریٹ آف بی آر آئی انٹرنیشنل گرین ڈویلپمنٹ کولیشن، فارن اینوائرمنٹل کاپوریشن سنٹر ، منسٹری آف ایکولوجی اینڈ اینوائرمنٹ آف چائنہ، محمد شکیل احمد رامے، پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز اور ڈاکٹر واجد نسیم جتوئی ڈائریکٹر، آئی سی سی ایف ایس نے بھی خطاب کیا۔ 


 

web clmate chn

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.