About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB organized Majlis-e-Fazlin Uloom-e-Islamia

پی ار آو نمبر 199/21،مورخہ29/04/2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ نے مجلس فاضلین علوم اسلامیہ کے اجلاس سے گزشتہ دنوں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور نے شعبہ علوم اسلامیہ کے حوالے سے چار نئے شعبہ جات کا اضافہ کیا اور قلیل مدت میں ان کو فعال کیا۔ اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کی بنیاد علوم اسلامیہ پر رکھی گئی ہے۔یہ شعبہ گزشتہ سات دہائیوں سے ایسی افرادی قوت تیار کررہا ہے جو وطن عزیز ہی نہیں بلکہ اطرافِ عالم میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ علوم اسلامیہ کے چار نئے شعبہ جات میں شعبہ قرآنی علوم، شعبہ حدیث، شعبہ فقہ وشریعہ اور شعبہ ادیان عالم وبین المذاہب ہم آہنگی شامل ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر شمس البصر سابق چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ نے کہا کہ یہ چاروں شعبہ جات، علوم اسلامیہ کی درس وتدریس اور ترویج وترقی کے لیے وقت کی ضرورت تھی۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد سعد صدیقی ڈائریکٹر ادارہ علوم اسلامیہ، پنجاب یونیورسٹی لاہورنے اپنے خطاب میں کہا کہ اس عمل سے  اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور اُن جامعات میں شامل ہوگئی ہے جنھوں نے علوم اسلامیہ کو پروان چڑھایا اور آگے بڑھایا۔ اجلاس سے پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی ڈین فیکلٹی آف لاء، رضوان مجید ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی وڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز، ڈاکٹر اظہر حسین ڈائریکٹر ایلومینائی افئیرز، ڈاکٹر محمد سعید شیخ صدر فاضلین علوم اسلامیہ، ڈاکٹر عطاء الرحمن جنرل سیکرٹری فاضلین اسلامیہ، ڈاکٹر ضیاء الرحمن، ڈاکٹر عبد الغفار، ڈاکٹر ابو الحسن شبیر احمد اور ڈاکٹر سجیلہ کوثر نے بھی خطاب کیا۔ اجلاس میں ڈویژن بھر کے سرکاری کالجز کے اسلامیات کے اساتذہ اور فاضلین علوم اسلامیہ نے بھر پور شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ اپنے مادر علمی کے ساتھ اپنا مضبوط تعلق استوار رکھیں گے۔

WhatsApp Image 2021-04-29 at 4.07.59 AM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.