IUB organized the 3rd International Conference on Interdisciplinary Approach in Social Sciences
PRO No. 528 /23, dated 12.12.2023
Directorate of Public Relations, Islamia University Bahawalpur
Department of Social Work, Faculty of Social Sciences, the Islamia University of Bahawalpur organized the 3rd International Conference on Interdisciplinary Approach in Social Sciences. Prof. Dr. Naveed Akhtar, Vice Chancellor the Islamia University of Bahawalpur inaugurated this two-day conference. The theme of this year's conference is Building Resilient and Sustainable Communities: Challenges and Prospectus. On this occasion, Vice-Chancellor Government Emerson College University Multan Prof. Dr. Muhammad Ramzan, Former Provincial Minister and Chairperson of Community Foundation Lahore Shaheen Atiqur Rehman, Social Leader Kainat Raza, Mudassar Riaz Director General Social Welfare Punjab, Zafar Iqbal Chairman NGO Multan, Prof. Dr. Dr. Rubina Bhatti Dean Faculty of Social Sciences, Dr. Uzma Ashiq Department of Social Work University of Punjab, Dr. Balarajjuku Thompson River University Canada, Dr. Wichong Sena Thailand, Prof. Dr. Asif Naveed Ranjha Focal Person delivered keynote speeches. Prof. Dr. Naveed Akhtar, Vice Chancellor the Islamia University of Bahawalpur, in his opening address, welcomed the domestic and foreign delegates participating in the conference. He said that the Islamia University of Bahawalpur is a world-class university where world-class teaching and research is going on in more than 300 subjects. The Islamia University of Bahawalpur has achieved a prominent position for teaching and research innovation in social sciences. Which is acknowledged by world level ranking institutions. The study and research of multidisciplinary subjects in the social sciences is essential for building functional, diverse and sustainable societies. Our mission is to produce future leaders who can face social, economic and cultural challenges at regional and global level with knowledge, ability, character and skills. Prof. Dr. Rubina Bhatti, Dean, Faculty of Social Sciences, said that conferences, workshops, seminars, webinars, symposiums and community awareness programs are organized at the national and international level for the promotion of education and multidisciplinary research culture in the Islamia University of Bahawalpur. The conference will help to identify new avenues of collaboration and cooperation between different dimensions of the social sciences. Prof. Dr. Asif Naveed Ranjha, focal person of the conference, welcomed the national and international delegates participating in the conference. He said that the distinguished guests will enjoy academic activities at the Islamia University of Bahawalpur as well as Bahawalpur culture, historical places and traditional hospitality. Moderator of the conference, Dr. Muhammad Jaffar Witto, Dr. Ayesha Naz, Muhammad Ramiz Mohsin presented the details of the first day session. On this occasion, Arsha Shafiq's book Youth and Transparency was also launched. On the first day, Syeda Qaratul Ain, Nazir Hussain Chaudhry Canada, Prof. Dr. Syeda Farhana Faraz University of Karachi, Shahid Minhas SDPI Islamabad, Dr. Muhammad Abdul Sabor Lodhran Pilot Project, Topics like social work, welfare and development, climate change and food security, gender equality, social development and sustainability, psychological and social dimensions of sustainable development, community collaboration and cooperation, technology and social media will be discussed on other days of the conference.
پی آر او نمبر 528 /23
مورخہ 12.12.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
شعبہ سوشل ورک فیکلٹی آف سوشل سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام سماجی علوم کے باہمی اشتراک کے تناظر میں تیسری بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہو گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے اس دو روزہ کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اس سال کانفرنس کا تھیم سماجی علوم کی مد دسے فعال اور پائیدار معاشروں کی تشکیل ہے۔ اس موقع پر وائس چانسلر گورنمنٹ ایمرسن کالج یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان، سابق صوبائی وزیر و چیئرپرسن بنیاد کمیونٹی لاہور شاہین عتیق الرحمن، سماجی رہنما کائنات رضا، مدثر ریاض ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر پنجاب، ظفر اقبال چیئرمین این جی او ملتان، پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، ڈاکٹر عظمیٰ عاشق ڈیپارٹمنٹ آف سوشل ورک یونیورسٹی آف پنجاب، ڈاکٹر بالاراجووقو لاتھمسن ریورو یونیورسٹی کینیڈا، ڈاکٹر وچونگ سینا نوچ راتھما سسٹ یونیورسٹی تھائی لینڈ، پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا فوکل پرسن نے کلیدی خطبات کیے۔ پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے افتتاحی خطاب میں کانفرنس میں شریک ملکی اور غیر ملکی مندوبین کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور عالمی سطح کی یونیورسٹی ہے جہاں پر 300 سے زائد مضامین میں عالمی درجے کی تدریس و تحقیق جاری ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں سماجی علوم میں تدریس و تحقیقی جدت کے لیے نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ جس کا اعتراف عالمی سطح کے رینکنگ ادارے کرتے ہیں۔ فعال، متنوع اور دیر پا معاشروں کی تشکیل کے لیے سماجی علوم میں کثیر الجہتی مضامین کا مطالعہ اور تحقیق بہت ضروری ہے۔ ہمارا نصب العین ہے کہ ایسے فیوچر لیڈر پیدا کریں جو علم، قابلیت، کردار اور مہارت سے علاقائی اور عالمی سطح پر سماجی، معاشی، ثقافتی چیلنجز سے نبردآزما ہوسکیں۔ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں تعلیم اور کثیر المضامین ریسرچ کلچر کے فروغ کے لیے قومی اور عالمی سطح پر کانفرنسز، ورکشاپس، سیمینارز، ویبینارز، سیمپوزیم اور کمیونٹی کی آگاہی کے لیے مختلف پروگرام ترتیب دیئے جاتے ہیں۔ یہ کانفرنس سماجی علوم کی مختلف جہتوں کے آپس میں اشتراک اور تعاون کی نئی راہیں متعین کرنے میں مدد دے گی۔ پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا کانفرنس کے فوکل پرسن نے کانفرنس میں شریک قومی اور بین الاقوامی مندوبین کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ معزز مہمان اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں علمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بہاول پو رکی ثقافت، تاریخی مقامات اور روایتی مہمان نوازی سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔ کانفرنس کے موڈیٹیٹرڈاکٹر محمد جعفر وٹو، ڈاکٹر عائشہ ناز، محمد رمیز محسن نے پہلے دن کے سیشن کی تفصیل پیش کی۔ اس موقع پر ارشا شفیق کی کتاب یوتھ اینڈ ٹرانسپریسی کی رونمائی بھی کی گئی۔پہلے روز سیدہ قرات العین، نذیر حسین چوہدری کینیڈا، پروفیسر ڈاکٹر سیدہ فرحانہ فرازیونیورسٹی آف کراچی، شاہد منہاس ایس دی پی آئی اسلام آباد، ڈاکٹر محمد عبدالصبورلودھراں پائلٹ پراجیکٹ، نے سوشل ورک، ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ، کلائمنٹ چینج اور فوڈ سیکورٹی، صنفی مساوات، معاشرتی ترقی اورپائیداری، پائیدار ترقی کی نفسیاتی اور سماجی جہتیں، کمیونٹی اشتراک اور تعاون، ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا جیسے موضوعات کانفرنس کے دوسرے روززیر بحث آئے گے۔