About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB Paintings in BWP Museum

پی آر او نمبر481/21، مورخہ 12-8-2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے اپنی خالص توحید کے قیام کے لئے دنیا میں مبعوث فرمایا تھا خاتم النبین دانائے رسل اور اہل بیت سے عشق و محبت ہمارے ایمان کی بنیادی اساس اور آپ کی تعلیمات ابد تک ہمارے لئے مینارہ نور ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر ابوبکر ڈائریکٹر فنانس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے محرم الحرام اور جشن آزادی 2021 کی تقریبات کے حوالہ سے بہاولپور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام بہاولپور کے معروف خطاط افضل جہانگیر اور اسلامیہ یونیورسٹی کے ملازم عزیز اکبر کے فن پاروں کی  نمائش کی افتتاحی تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مہمان اعزاز رھنما تحریک انصاف و رکن سنڈیکیٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سیمرا ملک نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کا ہر پہلو  سراسر رحمت،  جامع، مدلل اور آفاقی ہے۔ تمام انسانیت کی کامیابی اسوہ حسنہ کی پیروی میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ اپ کی آمد سے ظلمت کے تاریک سائے چھٹ گئے اور علم و نور کی ایسی مشعل روشن ہوئی جس نے انسان کو علم و عظمت کی بلندیوں پر پہنچایا۔ سمیرا ملک نے معروف خطاط افضل جہانگیر اور عزیز اکبر کے فن پاروں کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطاطی اسلام کا زریں  اثاثہ ہے اور انتہائی محبت اور عقیدت سے خطاطی کے ذریعہ آقا نامدار سے جس طرح  اپنی محبت کا اظہار کیا ہے جو قابل ستائش ہے ڈاکٹر ابوبکراورسمیرا ملک ممبر سنڈیکیٹ اسلامیہ یونیورسٹی نے اس موقع پر آرٹس کونسل انتظامیہ کو کامیاب نمائش کے انعقاد پر مبارکباد  پیش کی۔ ڈائریکٹر آرٹس کونسل و میوزیم نے کہا کہ ہمیں اپنی زندگیوں میں ان  تمام اوصاف کو پیدا کرنا ہے جو بنی نوع انسان کے لیے سود مند ہوں۔ اس سے قبل انھوں نے مہمانان گرامی کوحکومت پنجاب کی ھدایت پر ہر سال کی طرح اس سال بھی آرٹس کونسل کے زیر اہتمام جشن آزادی کے حوالہ سے ہونے والی تقاریب کے بارے میں آگاہ کیا۔ آرٹسٹ افضل جھانگیر اور عزیز اکبر نے اس موقع پر ڈائریکٹر آرٹس کونسل محمد زبیر ربانی اور آرٹس کونسل انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔  تقریب میں میڈم شکیلہ بلوچ، حافظ گلریز جاوید، مختار انجم، عبداللہ مختار، ملک خالد اعوان آرٹسٹ برادری اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے covid 19 کی وجہ سے حکومت پنجاب کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے شرکت کی۔ شرکت کی اور آرٹس کونسل کی اس نمائش کو خاتم النبین اور اہل بیت سے محبت کے اظہار کا عقیدت مندانہ ذریعہ قرار دیا۔

WhatsApp Image 2021-08-12 at 5.47.22 AM

WhatsApp Image 2021-08-12 at 5.47.23 AM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.