About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB Press Release (Seerat un Nabi PBUH Seminar)

پی آراونمبر208/19مورخہ 15.11.2019
پبلک ریلیشنز آفس،دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور
ماڈرن سنٹر آف ایکسی لینس ان اسلامک اسٹڈیز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام سیرت النبی  ﷺ  کے حوالے سے ”برصغیر میں سیرت نگاری: آغاز وارتقا“ کے عنوان سے خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ڈاکٹر محمد سعید شیخ نے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے کہا کہ حضور نبی کریم ؐ کائنات کی وہ عظیم الشان اور بلند ترین ہستی ہیں کہ جن سے محبت، عقیدت اور ادب جہاں ایمان کی اساس اور بنیاد ہے، وہیں آپ کی ذات اقدس سے نسبت وتعلق ایمان کی سلامتی اور پختگی کی ضامن ہے۔ دعوۃ اکیڈمی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے کراچی کیمپس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سید عزیز الرحمن نے کلیدی خطبہ دیا۔ ڈاکٹر اختر علی، ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ نے کہا کہ یوں تو ہر ساعت وگھڑی، تمام ماہ وسال، اللہ رب العزت کے تخلیق کردہ ہیں، مگر اُن میں کچھ ایسی نسبت کے حامل ہیں جو اُنہیں دوسری ساعتوں سے ممیز وممتاز کر دیتے ہیں۔ اس اعتبار اور حوالے سے ماہ ربیع الاول بڑی عظمت وتوقیر اور عزوشرف کا حامل منفرد وممتاز مہینہ ہے، کہ جس میں اِک عالم نو طلوع ہوا۔ اس سہتی کے قدم رنجہ فرمناے سے جہاں دلوں، ذہنوں اور روحوں پر بہار آئی، وہاں خیالات، احساسات اور جذبات کو بھی اِ ک نئی حیات ملی۔

Seerat Seminar-4

 

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.