IUB Press Release (16th Convocation 2019)
PRO No. 214/19
Dated 21-11-2019
Public Relations Office
The Islamia University of Bahawalpur
Governor Punjab Chaudhary Muhammad Sarwar has said that all universities across the Punjab are being provided clean and green environment as well as drinking water. Adhocism has been abolished in the universities to ensure meritocracy, transparency and stability in the affairs of the universities. During the last few months as many as 20 Vice Chancellors have been appointed in the universities replacing interim arrangements. The Governor expressed these views during his address in the 16th Convocation of the Islamia University of Bahawalpur this morning at Main Auditorium, Baghdad ul Jadeed Campus. He said that Muslim Ummah is facing many challenges and people of Kashmir and Palestine are being suppressed by the occupation forces and they must have their right of freedom. He said that it is his fourth visit to the Islamia University of Bahawalpur for participation in the convocation and this is the only university where he visited so many times. The faculty and students of the Islamia University of Bahawalpur are devoted towards education and their passion for teaching and research is praise worthy. He also appreciated the expansion and development initiatives of Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob to bring IUB at optimal usage of resources benefiting the community. The renewable energy project and automation of the administrative and academic departments is also commendable. Earlier, Governor awarded degrees and medals to 1416 students including 24 PhDs, 101 MPhil, 1230 BS and MA, MSc and 44 gold and 44 silver medalists. Governor Punjab also inaugurated newly constructed building of faculty of Management Sciences and Hakra Art Gallery in the College of Art and Design. The Governor praised the creative and innovative art work of fine arts students. Public representatives, Vice Chancellors of several universities, civil and military officials and dignitaries attended the convocation in large number.
پی آراونمبر214/19مورخہ 21.11.2019
پبلک ریلیشنز آفس،دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور
گورنر پنجاب وچانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ پنجاب کی تمام جامعات کو جدید سہولیات سے لیس اور ماحول دوست بنایا جا رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے تمام جامعات میں صاف پانی کی سہولت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں کلین اینڈ گرین انرجی کا پراجیکٹ اور تمام شعبوں کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا پروگرام انتہائی خوش آئند ہے۔ گورنر پنجاب نے ان خیالات کا اظہار آج اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے کانووکیشن میں عمائدین شہر، اساتذہ اور طلبہ وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی جانب سے جامعہ کی ترقی اورو سعت کے لیے کیے جانے والے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور واحد جامعہ ہے جہاں وہ چار مرتبہ کانووکیشن کی صدارت کر چکے ہیں۔ یہاں کے اساتذہ اور طلبہ وطالبات کی علم سے لگن اور جذبہ انتہائی قابلِ تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں۔ خاص طور پر کشمیر اور فلسطین میں ظلم اور بربریت کا بازار گرم ہے۔ امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر ان مسائل سے نمٹنا ہوگا۔ ہمارے لیے حضو ر نبی کریم ﷺ کی ذات پاک بہترین نمونہ ہے جنہوں نے صادق اور امین کے طور پر دوستوں اور دشمنوں سے ا پنی عظمت کا اعتراف کرایا۔ ہمیں آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے انسانیت کی خدمت کو اپنا نصب العین بنانا ہوگا۔ بطور چانسلر انہوں نے تمام جامعات میں وائس چانسلر اور اہم عہدوں پر عارضی تقرریوں کا خاتمہ کیا اور چند ماہ کے مختلف عرصے میں میرٹ پر 20انتہائی قابل وائس چانسلرز تعینات کیے۔ ایڈہاک ازم کا خاتمہ دراصل جامعات کی ترقی کے لیے انتہائی ضروری ہے جسے یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اِسی طرح برسہا برس سے عارضی طور پر تعینات ملازمین کی مستقل تعیناتی ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کانووکیشن میں شریک طلباء اور اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کادن اُن کی زندگی میں انتہائی اہم دن ہے۔ انہوں نے ڈگری حاصل کرنے والے ایک نابینا طالب علم محمد حسن انیس کا خصوصی طور پر ذکر کیا جنہوں نے اپنی والدہ کے ہمراہ ایم ایس کی ڈگری لی۔ انہوں نے اس طالب علم کے لیے ایک لاکھ روپے نقد کا بھی اعلان کیا۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج اسلامیہ یونیورسٹی بہاو ل پور کے سولہویں کانووکیشن میں 1416طلبہ وطالبات کو ڈگریاں اور میڈل عطا کیے گئے۔ ان میں 24پی ایچ ڈی 101 ایم فل 1230بی ایس، ایم اے، ایم ایس سی ڈگری ہولڈر اور 44گولڈ و44 سلور میڈلسٹ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی مختصر عرصے میں 100 سے زائد پی ایچ ڈی فیکلٹی کا تقرر کیا گیا ہے اور یونیورسٹی میں 8ہزار سے زائد داخلے ہوئے ہیں جس سے جامعہ میں توسیع اور وسائل کے مطابق منصوبہ بندی کا آغاز ہو گیا ہے۔ تمام شعبوں میں شفافیت اور کارکردگی میں تیزی لانے کے لیے کمپیوٹرائزڈ طریقہ کار نافذ کیا جا رہا ہے۔ نرسنگ، اینوائرنمنٹل سائنس اور سول انجینئرنگ جیسے نئے شعبہ جات کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ ماحول دوست توانائی کے ذرائع پیدا کیے جا رہے ہیں۔یونیورسٹی دوسرے اِداروں سے مل کر باہمی تعاون کا آغاز کر رہی ہے اور گزشتہ روز بہاول پور چیمبر اینڈ کامرس سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔ اس سے قبل گورنر پنجاب نے وائس چانسلر کے ہمراہ فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز کی نئی عمارت اور کالج آ ف آرٹ اینڈ ڈیزائن میں ہاکڑہ آرٹ گیلری کا افتتاح کیا۔انہوں نے آرٹ گیلری میں تصویری نمائش کا بھی دورہ کیا اور طلبہ وطالبات کے بنائے ہوئے دیدہ زیب اور جدت آمیز فن پاروں کی بہت تعریف کی۔ کا نووکیشن میں اراکین صوبائی اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل، عامر نواز چانڈیہ، کمشنر بہاول پورنیئر اقبال، ڈپٹی کمشنر شوزیب سعید، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرفراز ورک، پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار وائس چانسلر نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد، پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی رحیم یار خان، ڈاکٹر محمد طفیل وائس چانسلر غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان، ڈاکٹر سائقہ امتیاز وائس چانسلر گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پور، سید تابش الوری، ملک حبیب اللہ بھٹہ، جاوید اقبال چودھری صدر چیمبر آف کامرس، اعلیٰ سرکاری حکام، میڈیا کے نمائندگان اور معززین کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔