About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB Press Release (Two Day National Conference )

PRO No. 226/19

Dated 05-11-2019

Public Relations Office

The Islamia University of Bahawalpur

 

Bahawalpur (       ): Department of Political Science, the Islamia University of Bahawalpur organized two day national conference on making of new provinces in Punjab, challenges and opportunities. Provincial Food Minister Samiullah Chaudhary in his inaugural address said that organizing of conferences on social, olitical and economic issues provides opportunities  to have dialogue and bring practical solutions to national and International issues. This dialogue also helps policy makers to devise policies and make decisions on vital national issues. He said Punjab is one the largest province in the world and it is bigger in size and population than forty countries. He emphasized on the need to have equal and justified distribution of resources from centre to grass root level. He also said that new provinces should be based on administrative needs and not on lingual or regional basis. Bahawalpur was an ideal Muslim welfare state where people of all color and creed were living in a homogeneous culture which was a real cause of prosperity of the state. Dr. Khwaja Alqama, Prof. Dr. Memuna Ghani, Dr. Musawwir Hussain Bukhari and Dr. Safder Hussain also spoke on this occasion. As many as 500 delegates various universities from across Pakistan are participating in the conference having 20 key note speakers highlighting social,  political, geographical and economic perspectives of the Punjab.

111111

پی آر او نمبر226/19، مورخہ 05-12-2019
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور (       ): صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ ہے کہ جامعات میں سماجی، سیاسی اورمعاشی مسائل پر کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد انتہائی خوش آئندہے۔ قومی اور بین الاقوامی سطح کے سکالرز اور محققین ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر کسی بھی مسئلہ پر علمی بحث و مباحثہ کرتے ہیں اوردلائل کی روشنی میں ان مسائل کا حل پیش کرتے ہیں جو نہ صرف پالیسی ساز اداروں بلکہ عوامی رائے عامہ کے لیے ایک رائے قائم کرنے اور اس کے نتیجے میں فیصلہ سازی میں رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار شعبہ سیاسیات اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام پنجاب میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق قومی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ گراس روٹ لیول پر مسائل کے ٹھوس اور دیر پا حل کے لیے وسائل کی منصفانہ اور نچلی سطح تک تقسیم انتہائی ضروری ہے۔ ہمیں لسانی یا علاقائی بنیاد پر صوبے کی تقیسم کی بجائے انتظامی سطح پر نئے یونٹ بنانے سے متعلق سوچ وبچار کرنی چاہیے۔ پنجاب یقیناََآبادی اور رقبے کے لحاظ سے بہت بڑا صوبہ ہے۔دنیا میں چالیس ممالک ایسے ہیں جو صوبہ پنجاب سے چھوٹے ہیں۔ون یونٹ کے خاتمے کے بعد بہاول پور کی صوبائی حیثیت بحال کرنے کی بجائے ختم کردی گئی۔ریاست بہاول پور ایک مثالی ریاست تھی جہاں ہر زبان رنگ اور نسل کے لوگ اسلامی اخوت اور بھائی چارے کے رشتے میں جڑے ہوئے تھے اور اسی وجہ سے ریاست میں اتحاد اور یگانگت قائم تھی۔ان عوامل کی بنیاد پر بہاول پور ایک خوشحال اور فلاحی ریاست تھی۔سابق وائس چانسلر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر خواجہ علقمہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سماجی ماہرین کو سب سے پہلے اپنے ملک کی تاریخ، جغرافیہ اور سماجی و سیاسی اقدار سے آگاہی ہونی چاہیے۔ آج کی گلوبل دنیا میں جب ہم سب آپس میں جڑے ہوئے ہیں، قومی معلومات پر عبور ہی اصل میں دوسری قوموں سے مکالمے  میں مدد گار ثابت ہوگا اور ہر طرح کے منفی پراپیگنڈے کے خاتمے میں معاون ہوگا۔ ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر میمونہ غنی نے تمام علاقوں اور خطوں کے لیے ترقی کے یکساں مواقعوں کی فراہمی پر زور دیا۔ چیئرمین شعبہ سیاسیات ڈاکٹر مصور حسین بخاری نے کانفرنس کے انعقاد میں خصوصی رہنمائی اور سرپرستی پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کا شکریہ اداکیا۔ کانفرنس کے فوکل پرسن ڈاکٹر صفد ر حسین نے کہا کہ کانفرنس میں ملک بھر کی جامعات سے 500مندوبین شریک ہیں ا ور پنجاب کے تاریخی، سماجی، سیاسی اور معاشی امور پر 22سے زیادہ موضوعات زیر بحث آئیں گے۔ 

National Conference pic

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.