About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

International Conference Business and Entrepreneurship Research concludes

PRO No. 57/2020
Dated 21.2.2020
Public Relations Office
The Islamia University of Bahawalpur

The International Conference Business and Entrepreneurship Research organized by the Department of Management Sciences , the Islamia University of Bahawalpur concluded here today. Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob Vice Chancellor Islamia University of Bahawalpur was the Chief Guest in his address, the Vice Chancellor said that the Islamia University of Bahawalpur is witnessing a new era of progress and expansion as new academic programmes compatible to current local and international market are being started. The existing programs are being revamped to meet societal needs through innovation and development. The University is also playing leading role in socioeconomic development building communities. The Islamia University of Bahawalpur has recently opened E Rozgar Center through government scheme to provide job and business opportunities to local youth. The University students actively participated in trade fair jointly organized with Bahawalpur Chamber of Commerce and Industry and district administration. This event provided local business organisations and cottage industry great opportunity to showcase their products to thousands of local and international tourists on the occasion of annual jeep Rally. Talking on conference topic, he said that innovation is a wonderful concept while technology has made innovation easier. He also emphasized on ethics in business, society and policy making which is responsibility of researchers, academics, managers and practitioners. Opportunities of CPEC will provide in the coming years must be looked not only through innovation, business or economic benefits but also the ethical ones otherwise this progress will be hollow and not fruitful. Dean Faculty of Management Sciences Prof. Dr. Jawad Iqbal thanked the national and International delegates for their arrival and participation in three day event in Bahawalpur.

confence engish conclding

پی آر او نمبر57/20، مورخہ 21-02-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
شعبہ مینجمنٹ سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکے زیر اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے بزنس اینڈ انٹر پرینیور شپ ریسر چ اختتام پذیر ہو گئی۔ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری کے تناظر میں بزنس کے مواقعوں اور چیلنجزکے موضوع پر ہونے والی تین روزہ کانفرنس میں انڈونیشیا، ملائشیا، نائجیریا، آسٹریلیا اور پاکستانی جامعات سے آئے ہوئے 150مندوبین شریک ہوئے۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب تھے۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے اپنے خطاب میں کہا کہ ا سلامیہ یونیورسٹی بہاول پور توسیع اور ترقی کے نئے دور میں داخل ہوچکی ہے۔فیکلٹیوں اور شعبہ جات کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ تعلیمی پروگرام شروع کیے جارہے ہیں۔یونیورسٹی کمیونٹی ڈویلپمنٹ میں بھر پور شراکت کررہی ہے۔حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے پروگراموں کامیاب جوان اور ای روز گار کے ذریعے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور علاقے کے نوجوانوں کے لیے ملازمت اور کاروبار کے نئے مواقع فراہم کررہی ہے۔حال ہی میں چولستان جیپ ریلی کے موقع پر ایوان صنعت تجارت بہاول پور کے ساتھ مل کر ٹریڈ فیئر 2020کا انعقاد کیا گیا۔اس سرگرمی سے مقامی سیاحت کوفروغ حاصل ہوا اور مقامی صنعت و تجارت بھی بھرپور مستفید ہوئی جنہیں پورے ملک سے آئے ہوئے لوگوں سے متعارف ہونے کا موقع ملا۔جامعہ اسلامیہ کی جانب سے دوہزار طلباء اور اساتذہ نے اس موقع پر شرکت کرکے بہاول پور کی اس روایتی سرگرمی کو ایک بڑی سماجی اور کاروباری سرگرمی میں بدل دیا۔کانفرنس کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ مینجمنٹ کے شعبے میں جدت اور ترقی انتہائی اہم ہے۔ موجودہ عالمی مسابقتی دوڑ میں ایسے ادارے اور افراد ہی کامیاب ہوسکتے ہیں جو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ بہترین پیشہ وارانہ صلاحیت کے حامل ہوں۔اپنے اردگر د ہونیو الی تبدیلیوں کو بھانپ کرادارے کی بہتری کے لیے بروقت فیصلہ سازی کرسکیں۔ سی پیک پاکستان کے لیے بہترین مواقعے فراہم کرتا ہے  جس سے ہم معاشی ترقی کے نئے دور میں داخل ہوسکتے ہیں۔ انفارمیشن کمیونیکشن ٹیکنالوجی نے پوری دنیا کو آپس میں جوڑ دیا ہے۔ رابطے کے یہ ذرائع ایک طرف تو بہت تیز ہیں تو دوسری طرف بہت ارزاں بھی ہیں  اور ان کا براہ راست  اثر صنعتی اور کاروباری ترقی پر پڑتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمارے کاروبار اور پالیسی سازی میں اخلاقیات کا پہلو ملحوظ خاطر رہے۔ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال نے کہاکہ اس کانفرنس کے انعقاد سے ماہرین، صنعت کاروں، محققین اور طلبہ وطالبات کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر بزنس کے نت نئے آئیڈیاز پر تبادلہ خیال اور رہنمائی کا موقع ملا۔

concluding session 1

concluding session 2

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.