About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB Press Release

PRO No. 195/19
Dated 29-10-2019
Public Relations Office
The Islamia University of Bahawalpur 

Engr Prof Dr Athar Mahboob Vice Chancellor the Islamia University of Bahawalpur visited University of Engineering and Technology Lahore and had a meeting with Engr Prof Dr Mansoor Sarwar.On this occasion both the Vice Chancellors exchanged academic and developmental activities going on in both the universities and prospects of collaboration in teaching and research in both the institutions. Engr Prof Dr Athar Mahboob approsed Engr Dr Mansoor Sarwar about recent admissions of fall semester and induction of 8000 students. He said that university has opened evening classes to expand higher education opportunities to students. New academic programmes   having market demand have been initiated including Civil Engineering , Environmental Sciences and Nursing. The university has also inducted 100 PhD faculty members recently through selection boards. He invited Dr Mansoor Sarwar to visit the Islamia University of Bahawalpur and interact with faculty and students. Dr Mansoor Sarwar appreciated peace of development at IUB and proposed joint efforts to promote equality education in the Engineering field.

WVC Meet UCE&T Lahore VC

 

پی آراونمبر195 /19مورخہ 30.10.2019
پبلک ریلیشنز آفس،دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور
انجینئر پروفیسر ڈاکٹراطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کا دورہ کیا اور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر منصور سرور وائس چانسلر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں جامعات میں جاری تدریسی، تحقیقی اور ترقیاتی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔دونوں جامعات میں مشترکہ تحقیقی منصوبوں اور کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ کے لیے باہمی تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاو ل پور نے اُنہیں جامعہ میں حالیہ 8ہزار داخلوں سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی میں دستیاب سہولتوں سے طلبہ وطالبات کو مستفید کرنے کے لیے ایوننگ پروگراموں میں داخلوں کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ طلبہ وطالبات اپنے ہی علاقے میں اعلیٰ معیاری تعلیم سے فائدہ اُٹھا سکیں۔یونیورسٹی میں اساتذہ کی تعداد میں اضافے کے لیے حال ہی میں سلیکشن بورڈ منعقد ہوئے اور 100سے زائد پی ایچ ڈی اساتذہ کا تقرر کیا گیا۔ اِسی طرح مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ نئے تعلیمی پروگراموں کا آغاز کیا گیا ہے جن میں سول انجینئرنگ، اینوائرنمنٹل سائنسز اور نرسنگ کے شعبہ جات شامل ہیں۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے جامعہ اسلامیہ میں یونیورسٹی کی بہتری کے لیے حالیہ اقدامات کو سراہا اور کہا کہ وہ جلد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا دورہ کریں گے۔

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.