About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB Press Release (Faculty members and students observed Black Day)

PRO No. 192/19
Dated 27-10-2019
Public Relations Office
The Islamia University of Bahawalpur 
 
Faculty members and students of the Islamia University of Bahawalpur observed Black Day to condemn brutal occupation of Kashmir by India forces. On direction of Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob, Vice Chancellor, students of girls hostels participated in a rally to protest violation of human rights in occupied Kashmir. They chanted slogans to show solidarity with Kashmiri brethren and said day is not far when oppressed people of Kashmir will get their basic human right, the right of self determination. Students also read national anthems of Pakistan and Azad Jammu and Kashmir.
WhatsApp Image 2019-10-27 at 3.15.03 PM
پی آراونمبر193 /19مورخہ 27.10.2019
پبلک ریلیشنز آفس،دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم ِ سیاہ بھرپور انداز میں منایا گیا۔اس موقع پر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے اپنے پیغام میں کہا کہ 27اکتوبر کا دن کشمیریوں کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب تمام بین الاقوامی قوانین اور تقاضوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بھارتی افواج سری نگر میں اُتریں اور اس کے بعد آج تک کشمیریوں پر ظلم وستم کا بازار گرم ہے۔ 5اگست 2019سے پوری وادی میں کرفیو نافذ ہے اور کشمیری اپنے بنیادی انسانی حق سے بھی محروم کر دئیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن کشمیریوں سے عہد کی تجدید کا دن ہے کہ ہم سب کشمیریوں کی اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے اور دنیا کے ہر فورم پر اُن کے لیے آواز بلند کریں گے۔ اِسی مناسبت سے یونیورسٹی گرلز ہاسٹل کی طالبات اور سٹاف نے بغداد الجدید کیمپس میں کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو اُجاگر کرنے اور کشمیر پر 72سال سے ناجائز بھارتی قبضے کی مذمت کے لیے خصوصی ریلی نکالی۔ شرکاء نے کہا کہ اقوام متحدہ نے واضح طور پر اپنی قراردادوں میں منصفانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کر رکھا ہے۔ عالمی برادری کشمیریوں کے اس بنیادی حق کو تسلیم کرتی ہے۔ ہم سب اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور اقوام متحدہ کے چارٹرکی روشنی میں مسئلہ کشمیر کا پر امن حل چاہتے ہیں۔ اس موقع پر طالبات نے پاکستا ن اور کشمیر کے قومی ترانے بھی 
پڑھے۔

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.