About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB Press Release (Syndicate Meeting)

پی آراونمبر192 /19مورخہ 26.10.2019
پبلک ریلیشنز آفس،دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور
بہاول پور (پ ر):۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی سینڈیکیٹ نے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی جانب سے گزشتہ چار ماہ میں یونیورسٹی کی ترقی کے لیے اُٹھائے گئے اقدامات کو سراہا ہے۔اجلاس میں وائس چانسلر کی جانب سے یونیورسٹی کو صفِ اول کی جامعہ بنانے کے لیے پیش کیے گئے جامع ویژن پلان کوبروقت اور دوررس نتائج کا حامل قرار دیا۔ اراکین نے یونیورسٹی کودنیا کی ٹاپ جامعات میں شامل کرنے کے لیے اُن کے عزم کی تعریف کی۔ یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا 72واں اجلاس وائس چانسلر کی زیر صدارت عباسیہ کیمپس میں منعقد ہوا۔ سینڈیکیٹ نے 135فیکلٹی ممبران اور دو فی میل میڈیکل آفیسر کی تعیناتی کی منظوری دی۔ ان فیکلٹی ممبران کو گزشتہ تین ماہ میں منعقد کیے گئے سلیکشن بورڈز میں منتخب کیا گیا ہے جن میں 28پروفیسر ز، 51ایسوسی ایٹ پروفیسر، 52اسسٹنٹ پروفیسر اور 4لیکچررز شامل ہیں۔ اجلاس میں وائس چانسلر کی تجویز پر جامعہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے مختلف شعبہ جات میں ہر سطح پر انتہائی اہل اور قابل افرادی قوت کے اضافے کے لیے 345شیڈولڈ اور نان شیڈولڈ پوسٹوں کی منظوری دی۔ حالیہ منعقدہ فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی جانب سے رواں مالیاتی سال کے لیے نظر ثانی شدہ تخمینہ جات کی بھی منظور دی گئی۔ بجٹ میں حکومتی اعلان کے مطابق تنخواہوں میں اضافے، ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس اور دورانِ سروس وفات پا جانے والے ملازمین بشمول کنٹریکٹ ملازمین کے لیے مالی امداد کی منظوری بھی دی گئی۔ اراکین نے وائس چانسلر کی جانب سے یونیورسٹی کے وسائل بڑھانے کے لیے فنڈ ریزنگ اور ایلومینائی اور دیگر ذرائع سے روابط قائم کرنے کی تجویز کی بھی تائید کی۔ اجلا س میں دیگر اہم انتظامی، تدریسی اور مالیاتی امور بھی زیر غور آئے، طویل عرصے سے زیر التواء انکوائری کیسز نمٹائے گئے اور فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت واپس نہ آنے والے سکالرز کے معاملات کو 
قانون کے مطابق نمٹانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.