About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB QEC Training Workshop for Newly Appointed HoDs

پی آر او نمبر193/20، مورخہ 19-8-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور

 

 انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی ہدایت پر کوالٹی انہانسمنٹ سیل نے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے نئے تعینات شدہ سربراہان کے لیے تین روزہ تربیتی پروگرام کا آغاز کر دیا۔ اس تربیتی پروگرام میں 40سے زائد تدریسی شعبہ جات کے سربراہان شریک ہیں۔ حال ہی میں جامعہ میں فیکلٹیوں کی تعداد 7سے بڑھا کر 13اور شعبہ جات کی تعداد 48سے بڑھا کر 123کر دی گئی ہے۔نئے شعبہ جات میں تعینات ہونے والے سربراہوں کی استعداد ِ کار میں اضافے کے لیے یہ پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔ فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار نے کہا کہ اُن کا شعبہ یونیورسٹی کی رینکنگ اور تعلیم وتحقیق کے معیار میں اضافے کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے شرکاء کو اُن کی ذمہ داریوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل عبدالمنان خان نے تدریسی عمل کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے خصوصی لیکچر دیا۔ ڈپٹی رجسٹرار عرفان ہدایت نے سمسٹر کے قواعد وضوابط یونیورسٹی ایکٹ اور مختلف انتظامی فورمز کے بارے میں بات چیت کی۔

QEC Training

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.