About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB Qiraat & Naat Society organized a Ramadan Seminar

پی آر او نمبر185/21، مورخہ 23-04-2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
 اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کا یہ اعزاز ہے کہ رمضان المبارک میں طلبا کی روحانی تربیت کے لیے مختلف پروگراموں کا انعقاد کرتی رہتی ہے۔ رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں کو قیمتی بنانے کے لیے آئی یو بی قرأت ایند نعت سوسائٹی کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمٰن ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ و ڈائریکٹر سیرت چیئرکی زیر صدارت ''فضائل رمضان سیمینار'' کا انعقاد کیا گیا۔پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمٰن ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ نے اپنے صدارتی خطبے میں کہا کہ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ ہم پر سایہ فگن ہے۔ یہ تربیتی مہینہ ہے۔ اس میں ہمیں اپنے کردار و افعال کی درستگی پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔ اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ ہر شخص اپنا جائزہ لے، گذشتہ سالوں میں گزارے رمضان سے بہتر رمضان گزارنے کا ہدف مقرر کریں۔ ہم اس کے ذریعے اپنی پوری زندگی کو تبدیل کرسکتے ہیں۔ اس ماہ میں ہم قرآن مجید کی تلاوت اور تفہیم کے ساتھ ساتھ قرآن میں بیان کردہ مومنین کی صفات کو اپنانے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ روزے کا تعلق محض بھوک اور پیاس سے نہیں ہے، بلکہ جسم کے تمام افعال سے اس کا تعلق ہے۔ رضوان مجید ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئرزنے فضائل رمضان سیمینار کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ طلبا کے لیے سوسائیٹیز ایک بہترین تربیت گاہ ہیں۔ ان کا مقصد طلبا کو معاشرتی سطح پر ایک کار آمد انسان بنانا ہے۔ ان میں کام کرکے طلبا میں وقت کی پابندی، تحمل مزاجی، صبر اور اختلافِ رائے کا احترام جیسی صفات پیدا ہوتی ہیں۔ ان صفات کے ہوتے ہوئے طلبا معاشرے کا موثر حصہ بننے کے قابل ہوجاتے ہیں۔ ڈاکٹر اظہر حسین ڈائریکٹر ایلومینائی نے کہا کہ اس ماہ کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا عشرہ مغفرت اور تیسرا عشرہ جہنم سے آزادی کا قرار دیا گیا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا  ”جس نے رمضان کے روزے کو فرض سمجھ کر ثواب کی اُمید سے رکھا وہ بخشا گیا۔ایڈوائزر قرأت اینڈ نعت سوسائٹی ڈاکٹر محمد سعید شیخ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کریم کا بنیادی مقصد تقویٰ کا حصول ہے، اسی وجہ سے دن میں بھوکا پیاسا اور رات کو قیام کی بامشقت مشق کو عبادت قرار دیا گیا ہے۔اس ماہ میں مومنین کے لیے ایک فرض کا ثواب ستر فرائض کے برابر اور نفل کا ثواب فرض کے برابر قرار دیا گیا ہے۔ رمضان مبارک کا قرآن مجید سے نہایت گہر اتعلق ہے۔ قرآن مجید رمضان المبارک میں نازل ہوا۔ یہ مہینہ صبر، غم خواری اور روحانی تربیت کے حصول کا مہینہ ہے۔ حدیث مبارکہ میں اس ماہِ مقدس میں عبادت اور روزہ پر سابقہ زندگی کے تمام گناہوں کی مغفرت کی نوید سنائی گئی ہے۔

WhatsApp Image 2021-04-23 at 3.34.29 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.