About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB secured a commendable position between 301-350 in the Times Higher Education Young University Ranking 2024

PRO No.171/24 dated 21.05.2024
Directorate of Public Relations Islamia University Bahawalpur
Bahawalpur (P) Vice-Chancellor Prof. Dr. Naveed Akhtar has said that the Islamia University of Bahawalpur is continuously advancing in the global ranking. The Islamia University of Bahawalpur secured a commendable position between 301-350 in the Times Higher Education Young University Ranking 2024. This achievement underscores the University's commitment to excellence in education and research on a global platform. Vice-Chancellor Prof. Dr. Naveed Akhtar has further said that the teachers and students of the Islamia University of Bahawalpur have once again proved their dedication in the promotion of quality education and research. The Vice-Chancellor has appreciated Prof. Dr. Muhammad Asadullah Madani, Director Quality Enhancement Cell and his team for maintaining the university's national and global ranking and excellence. The Young University Rankings by Times Higher Education highlight the top universities around the world that are 50 years old or younger. The ranking assesses aspects such as teaching quality, research output, knowledge transfer, and international outlook. The Islamia University of Bahawalpur features prominently among the top 33 Pakistani universities in this year's ranking. This further strengthens Pakistan's presence in the global education arena. The Islamia University of Bahawalpur remains committed to its mission of imparting quality education, effective research and training the leaders of tomorrow. The commitment of the faculty and students towards academic advancement and innovation is making the University a prominent place in the field of higher education in society and across the world. Prof. Dr. Naveed Akhtar, Vice-Chancellor the Islamia University of Bahawalpur has congratulated the faculty, management and students of the University for this achievement and said that this success is a practical expression of the Islamia University of Bahawalpur increasing its teaching and research activities and overall performance and is a sign of a bright future.

 

Prof Dr Naveed Akhtar eng

 

پی آر او نمبر 171/24
مؤرخہ 21.05.2024 
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور (پ) وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور عالمی رینکنگ میں مسلسل آگے بڑھ رہی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 میں 301-350 کے درمیان قابل ستائش پوزیشن حاصل کی۔ یہ کامیابی ایک عالمی پلیٹ فارم پر تعلیم اور تحقیق میں بہترین کارکردگی کے لیے جامعہ کے عزم کو واضح کرتی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے مزید کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے اساتذہ اور طلباء وطالبات نے ایک بار پھر معیاری تعلیم اور تحقیق کے فروغ میں اپنی بھرپور لگن کا ثبوت دیا ہے۔ وائس چانسلر نے پروفیسر ڈاکٹر محمد اسد اللہ مدنی، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل اور ان کی ٹیم کی یونیورسٹی کی قومی اور عالمی درجہ بندی کو برقرار رکھنے اور بہترین کارکردگی کو سراہا ہے۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی جانب سے ینگ یونیورسٹی کی درجہ بندی دنیا بھر کی اعلیٰ ترین یونیورسٹیوں کو نمایاں کرتی ہے جن کی عمریں 50 سال یا اس سے کم ہیں۔ اس رینکنگ میں تدریسی معیار، تحقیقی پیداوار، علم کی منتقلی، اور بین الاقوامی نقطہ نظر جیسے پہلوؤں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ اس سال کی درجہ بندی میں اولین درجے کی 33 پاکستانی جامعات میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نمایاں طور پر شامل ہے۔ یہ امر عالمی تعلیمی میدان میں پاکستان کی موجودگی کو مزید مستحکم کرتا ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور معیاری تعلیم فراہم کرنے، مؤثر تحقیق اور آنے والے کل کے لیڈروں کی تربیت کے اپنے مشن پر قائم و دائم ہے۔ تعلیمی فروغ اور جدت و اختراع کے لیے فیکلٹی اور طلبا و طالبات کی وابستگی جامعہ کو معاشرے اور پوری دنیا میں اعلی تعلیم کے میدان میں نمایاں مقام دلارہی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے اس کامیابی پر یونیورسٹی کی فیکلٹی، انتظامیہ اور طلباء کو مبارکباد دی ہے اور کہا کہ یہ کامیابی سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اپنی تدریسی و تحقیقی سرگرمیوں اور مجموعی کارکردگی کو بڑھانے کاعملی اظہار ہے اور روشن مستقبل کی علامت ہے۔


Prof Dr Naveed Akhtar urdu

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.