About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB Sports Society Conducted A Webinar on How Sports Are Beneficial For Health

پی آر او نمبر 213/21،مورخہ08/05/2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
سپورٹس سوسائٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے زیر اہتمام کھیلیں ہماری صحت کیلئے کیسے فائدہ مند ہیں کے موضوع پرقومی ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔ایڈوائزر سپورٹس سوسائٹی پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی نے مہمان سپیکر اور شرکاء کو خوش آمدیدکہااور بتایاکہ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئرپروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے یونیورسٹی میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ دیگرسرگرمیوں کیلئے بہت سے بہترین اقدامات کیے ہیں تاکہ ہمارے نوجوان طلباوطالبات اپنی صلاحیتیں اجاگر کرسکیں۔اسی حوالے سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں سپورٹس سوسائٹی بنائی گئی جس کے زیر اہتمام یہ ویبینار منعقد کیا جارہا ہے۔چونکہ کووڈکے دنوں میں فزیکل سرگرمیاں معطل ہیں اورہمیں ایک قوم بن کے ایس او پیز کو اپناتے ہوئے وباء سے چھٹکارہ پانا ہے۔سابق کپتان فرسٹ کلاس کرکٹر اور نامور سرجن ڈاکٹر نعیم تاج کو مدعو کیا گیا ہے کہ وہ طلبہ و طالبات سے آن لائن کھیلوں کی سرگرمیوں کے موضوع پر گفتگو کریں۔ ڈاکٹر نعیم تاج نے گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور ایڈوائزر سپورٹس سوسائٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے میرے ہی ادارے نے آج بطور مہمان مدعو کیا۔ہمارے دور میں اسلامیہ یونیورسٹی نے 18 سال میں پہلی بار کراچی کی ٹیم کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دی تھی۔کھیل سے انسان چست وچوبند اور حاضر دماغ رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کھیلیں ہمیں مشکل میں جینا سکھاتی ہیں اوراپنے اعصاب پر قابو پانا ہمیں ہمت اور حوصلہ سے کام لیناسکھاتی ہیں۔طلبہ کو چاہیے کہ وہ اپنے ساتھ انصاف کرتے ہوئے اپنا شیڈول اس طرح سے ترتیب دیں کہ وہ کھیل کے لیے وقت نکال سکیں ایک طالب علم کیلئے ضروری ہے کہ اسے پتہ ہو،اس نے کس وقت کھیلنا ہے اور کس وقت پڑھنا ہے۔

WhatsApp Image 2021-05-08 at 2.09.07 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.