About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB transport sector is providing travel facilities to teachers and students in within a radius of 120 kilometers

پی آر نمبر 491/22
 مورخہ 08.12.2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
چیف ٹرانسپورٹ آفیسر قاضی خلیل الرحمن نے کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا 92 بسوں اور کوسٹروں پر مشتمل ٹرانسپورٹ فلیٹ بہاول پور، بہاولنگر اور رحیم یار خان کے کیمپسز میں اساتذہ اور طلباء و طالبات کو 120 کلومیٹر کے دائرے میں سفری سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ ٹرانسپورٹ ڈویژن کلاسز کے شیڈول کے مطابق بسوں کے روٹ اور اوقات کار میں طلباء وطالبات کی سہولت کے لیے ردو بدل کر تا رہتا ہے۔ اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے بہاول پورمیں واقع تینوں کیمپسز کے درمیان ٹرانسپورٹ سروس ہر آدھے گھنٹے کے بعد شیڈول کر دی گئی ہے۔ اسی طرح نواحی قصبہ جات میں بس سروس معمول کے مطابق چل رہی ہے۔ رحیم یا رخان میں بھی ٹرانسپورٹ سروس ایک دن کے جزو ی معطل کے بعد معمول پر آگئی ہے۔ طلباء و طالبات یونیورسٹی ویب سائٹ یا ٹرانسپورٹ آفس رابطہ کر کے بسوں کے شیڈول سے متعلق آگاہی حاصل کر سکتے ہیں اور اپنے شعبہ جات کے ذریعے ٹرانسپورٹ سروس کو مزید بہتر بنانے کے لیے تجاویز بھی مہیا کر سکتے ہیں۔ چیف ٹرانسپورٹ آفیسر نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ ڈویژن کا تمام عملہ دن رات انتہائی تندہی سے اساتذہ کرام، طلباء وطالبات اور ملازمین کی خدمت کر رہا ہے۔ جلد ہی 10نئی بسیں بھی ٹرانسپورٹ فلیٹ میں شامل کر دی جائیں گی جس سے ٹرانسپورٹ آپریشن مزید بہتر ہو جائے گا۔

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.