About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

IUB Vice Chancellor Congratulates Family of Late Syed Masood Hasan Shahab Dehlvi on Sitara-i-Imtiaz

پیغامِ مبارکباد
سید مسعود حسن شہاب دہلوی (مرحوم) کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے ادب کے شعبے میں ان کی گراں قدر علمی، ادبی، تحقیقی اور صحافتی خدمات کے اعتراف میں ستارۂ امتیاز (بعد از وفات) عطا کیے جانے پر، میں اپنی طرف سے اور دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور، اساتذہ، طلبہ، جامعہ کی پوری علمی برادری کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
سید مسعود حسن شہاب دہلوی کا شمار ان ممتاز اہلِ قلم میں ہوتا ہے جنہوں نے نہ صرف بہاولپور کے علمی، ادبی اور تاریخی تشخص کو قومی سطح پر اجاگر کیا بلکہ اپنی تصانیف، تحقیق، صحافت اور ادبی خدمات کے ذریعے آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن علمی روایت بھی قائم کی۔ جامعہ عباسیہ سے لے کر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور تک ان کا تعلق ایک منفرد علمی رفاقت کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اس ادارے کی علمی سرگرمیوں، تحقیقی روایت اور ادبی فروغ میں ہمیشہ فعال کردار ادا کیا اور اپنی وفات تک جامعہ کے ساتھ وابستگی کو باعثِ افتخار سمجھا۔ حکومتِ پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا یہ قومی اعزاز دراصل ایک ایسی شخصیت کے علمی مقام کا اعتراف ہے جس نے اپنی زندگی علم، تحقیق، ادب اور قومی شعور کے فروغ کے لیے وقف کیے رکھی۔ دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور اس تاریخی موقع پر شہاب دہلوی مرحوم کے اہلِ خانہ، شاگردوں، مداحوں اور بہاولپور کی علمی و ادبی برادری کو مبارکباد پیش کرتی ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کی علمی خدمات کو آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بنائے۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران
وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور

 

WhatsApp Image 2026-06-01 at 8.26.43 PM

© 2025 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.