About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB will collaborate with SBP Bahawalpur to promote the Small and Medium Enterprises (SME) sector in the region

PRO No 145/24 dated 05.05.2024
Directorate of Public Relations the Islamia University of Bahawalpur
The Islamia University of Bahawalpur will collaborate with State Bank of Pakistan Bahawalpur to promote the Small and Medium Enterprises (SME) sector in the region. In this regard, State Bank of Pakistan Bahawalpur organized a meeting to strengthen small and medium enterprises in the region. And steps were to be taken to increase access to market opportunities. Chairman Department of Economics Dr. Abid Rasheed Gill and Business Administration Department Dr. Ariba Khan attended the meeting and reviewed the measures to accelerate the development of SMEs in the region. In this regard, a database of all the businesses in the region will be prepared. Businesses will be divided into micro, small and medium enterprises and their technical education as well as financial needs will be assessed. Efforts will be made to establish an office of Samida in the region and mutual cooperation and collaboration will be promoted to advance comprehensive economic development and prosperity in the region.

 

SBP and IUB SME meeting eng

 

پی آر او نمبر 146/24
مؤرخہ 05/05/2024 
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور خطے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کی کاروبار ایس ایم ای سیکٹر کو فروغ دینے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان بہاولپور کے ساتھ تعاون کرے گی۔ اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان بہاولپور نے خطے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو تقویت دینے کے لیے ایک اجلاس کا اہتمام کیا۔ اجلاس کا مقصد کاروباری ماحول کو فروغ دینے، ریگولیٹری عمل کو ہموار کرنے اور ایس ایم ایز کے لیے فنانس اور مارکیٹ کے مواقع تک رسائی بڑھانے کے اقدامات کرنا تھا۔ چیئرمین شعبہ اکنامکس ڈاکٹر عابد رشید گل اور بزنس ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سے ڈاکٹر اریبہ خان نے اجلاس میں شرکت کی اور خطے میں ایس ایم ایز کی ترقی کو تیز کرنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس سلسلے میں خطے کے تمام کاروباری اداروں کا ڈیٹا بیس تیار کیا جائے گا۔ کاروبار کو مائیکرو، سمال اور میڈیم انٹرپرائزز میں تقسیم کیا جائے گا اور ان کی تیکنیکی تعلیم کے ساتھ ساتھ مالیاتی ضروریات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ خطے میں سمیڈا کا دفتر قائم کرنے کی کوشش کی جائے گی اور خطے میں جامع اقتصادی ترقی اور خوشحالی کو آگے بڑھانے کے لیئے باہمی اشتراک اور تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

 

SBP and IUB SME meeting urdu

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.