About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

IUB's Dr. Muhammad Saeed Sheikh attended a three-day international conference hosted by the Punjab government.

پی آر او نمبر 340/25
مؤرخہ 07.09.2025
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور 
بہاولپور: محکمہ اوقاف ومذہبی اُمور حکومت پنجاب کے زیر اہتمام صوبائی سیرت کانفرنس میں صدر شعبہ فقہ وشریعہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ڈاکٹر محمد سعید شیخ نے شرکت کی اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر مقالہ لکھنے پر سیرت ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سیرت کانفرنس کی صدارت سیکرٹری محکمہ اوقاف پنجاب ومذہبی ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری نے کی۔ اس کانفرنس میں لبنان سے الشیخ احمد بدرة اور پروفیسر ڈاکٹر عبد الملک البرودی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ کانفرنس میں ڈاکٹر محمد سعید شیخ چئیرمین شعبہ فقہ وشریعہ نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی نمائندگی کرتے ہوئے مقالہ پڑھا۔ چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان علامہ عبد الخبیر آزاد، ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران آغا اصغر مسعودی، مفتی محمد رمضان سیالوی خطیب داتا دربار، بشپ آف لاہور ندیم کامران، علامہ محمد حسین اکبر، ڈاکٹر ضیاء اللہ شاہ بخاری، ڈاکٹر عظمی زریں، مولانا محمد اسحاق ساقی، ڈاکٹر سعید احمد سعیدی، ڈاکٹر محمد سلطان شاہ سمیت دیگر علمائے کرام ومشائخ عظام نے تقاریر کیں اور مقالات پڑھے۔

WhatsApp Image 2025-09-04 at 3.08.08 PM

WhatsApp Image 2025-09-07 at 11.04.55 AMWhatsApp Image 2025-09-07 at 11.06.46 AM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.