About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

Main ceremony of the Khatam ul Quran was held at the Jamia Masjid Baghdad ul Jadeed Campus, IUB

پی آر او نمبر 126/25
مؤرخہ 26.03.2025
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور 
بہاولپور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی تمام مساجد میں تراویح میں ختم القرآن کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں ختم القرآن کی مرکزی تقریب جامع مسجد بغداد الجدید کیمپس میں ہوئی جس میں مختلف فیکلٹی کے ڈینز، انتظامی افسران، اساتذہ اور حاضرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر حافظ عبدالستار، ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف مساجد نے اپنے خصوصی خطاب میں قرآن پاک کی عظمت اور رمضان المبارک بالخصوص لیلتہ القدر میں عبادات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ آف مساجد کے سٹاف اور گزشتہ سال میں قرآن مجید حفظ کرنے والے بچوں میں تحائف تقسیم کیے گئے۔ تقریب کے آخر میں ملکی سلامتی اور جامعہ اسلامیہ کی ترقی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔


486355378_1059780179523592_5672357144959799330_n

 

486101475_1059780216190255_4460006733961565541_n486678244_1059780306190246_241871226768191317_n486255400_1059780252856918_2985405250234812227_n

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.