About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

“Maryam Ki Dastak: Revolutionizing Public Service Delivery through Modern Technology”

PRO No. 405/24 dated 04.11.2024
Directorate of Public Relations, the Islamia University of Bahawalpur
Bahawalpur (PR) Prof. Dr. Muhammad Kamran, Vice Chancellor, the Islamia University of Bahawalpur and MNS University of Engineering and Technology, Multan, has said that the Punjab government's initiative to launch the "Maryam Ki Dastak" app is aimed at bringing government services to the doorsteps of the people through modern technology. With the use of modern technology, citizens will be able to benefit from government services very quickly and at low cost. In this regard, teachers and students of universities, especially information technology departments, can make the delivery of government services to the public more effective and easy through new innovative apps. Under the same vision of the Chief Minister of Punjab, the collaboration between the Punjab Information Technology Board and the Islamia University of Bahawalpur is a welcome and commendable initiative. The Vice Chancellor directed that the departments of management, computing and information technology of the university should promote collaboration with the Punjab government and other institutions in this regard. Meanwhile, a seminar on Maryam Ki Dastak and Sustainable Innovations in Public Service Delivery was organized at the Institute of Business Management and Administrative Sciences, the Islamia University of Bahawalpur in collaboration with the Punjab Information Technology Board. The aim of the seminar was to make public services effective and sustainable and highlight various initiatives including the Maryam Ki Dastak program of the Chief Minister of Punjab. Prof. Dr. Jawad Iqbal, Dean, Faculty of Management Sciences and Commerce, said that the importance of self-sustainability is key to achieving the United Nations Sustainable Development Goals (SDGs). He said that on the instructions of Vice Chancellor Prof. Dr. Muhammad Kamran, a mechanism is being formed in the university under which the implementation and implementation of the Sustainable Development Goals in the university will be reviewed along with the benefits to the society. He also appreciated the efforts made by the Punjab Government and the Punjab Information Technology Board for the development of technology in public services. Faisal Mumtaz, Joint Director, Punjab Information Technology Board, gave a detailed discussion on the Maryam Ki Dastak program of the Chief Minister of Punjab, which is a revolutionary initiative for better communication with the community. Dr. Ali Junaid Khan, Assistant Professor, informed the participants about sustainable innovations and the role of technology in public service.


WhatsApp Image 2024-11-04 at 2.42.58 PM


پی آر او نمبر 405/24
مؤرخہ 04.11.24
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
بہاولپور (پ ر) پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور و ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان نے کہا ہے کہ پنجا ب حکومت کے اقدام'' مریم کی دستک'' ایپ کے اجراء کا مقصد سرکاری خدمات کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے لوگوں کی دہلیز تک پہنچانا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے شہری انتہائی تیز رفتاری اور کم خرچ سے سرکاری خدمات سے مستفید ہوسکیں گے۔ اس سلسلے میں جامعات خصوصا انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ جات کے اساتذہ اور طلبا و طالبات نئی جدت امیز ایپس کے ذریعے حکومتی خدمات کی عوام تک ترسیل کو موثر اور آسان بنا سکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے اسی وژن کے تحت پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا اشتراک ایک خوش آئند اور مستحسن اقدام ہے۔ وائس چانسلر نے ہدایت کی کہ جامعہ کے مینجمنٹ اور کیمپوٹنگ و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ جات اس سلسلے میں حکومت پنجاب اور دیگر اداروں کے ساتھ اشتراک عمل کو فروغ دیں۔ دریں اثناء انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے مریم کی دستک اور عوامی خدمت کی فراہمی میں پائیدار اختراعات کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا مقصد عوامی خدمات کو مؤثر اور پائیدار بنانا اور وزیراعلیٰ پنجاب کے پروگرام مریم کی دستک سمیت مختلف اقدامات کو اجاگر کرنا تھا۔ پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال، ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز اینڈ کامرس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے کہا کہ اقوام متحدہ کے دیرپا ترقی کے اہداف (SDGs) کے حصول کے لئے خود پائیداری کی اہمیت کلیدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی ہدایت پر یونیورسٹی میں ایک میکانزم تشکیل دیا جا رہا ہے جس کے تحت جامعہ میں پائیدار ترقی کے اہداف کے نفاذ اور عملدرآمد کے ساتھ اس سے معاشرے کے مستفید ہونے کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے حکومت پنجاب اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی عوامی خدمات میں ٹیکنالوجی کی ترقی کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو بھی سراہا۔فیصل ممتاز جوائنٹ ڈائریکٹر پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے مریم کی دستک  پروگرام پر تفصیلی گفتگو کی جو کمیونٹی کے ساتھ بہتر رابطے کے لئے ایک انقلابی اقدام ہے۔ ڈاکٹر علی جنید خان، اسسٹنٹ پروفیسر نے پائیداری اختراعات،اور عوامی خدمت میں ٹیکنالوجی کے کردار کے بارے میں شرکاء کو آگاہی فراہم کی۔

 

WhatsApp Image 2024-11-04 at 2.32.03 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.