About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Mehfil-e-Samaa on the Occasion of Khawaja Ghulam Fareed URS

پی آر او نمبر 21/655مورخہ11.11.2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
حضرت خواجہ غلام فرید کے عرس کے موقع پر خواجہ فرید چیئر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی طرف سے دربار فرید مٹھن کوٹ میں گرینڈ محفل ِسماع کا انعقاد کیا گیا۔ محفل سماع میں سجاد ہ نشین دربار فرید خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ اور ولی عہد دربار فرید خواجہ راول معین کوریجہ، پرو وائس چانسلر، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، شہزاد احمد قیصر ممبر سینڈیکیٹ، مجاہد جتوئی ماہر فریدیات، سردار حسنین بہادر دریشک صوبائی وزیر لائیو سٹاک، سردار اویس خان دریشک ممبر صوبائی اسمبلی، سردار فاروق امان اللہ دریشک ممبر صوبائی اسمبلی، ڈاکٹر محمد افضل ممبر صوبائی اسمبلی و ممبر سینڈیکیٹ، خواجہ عامر شریف کوریجہ، خواجہ غلام غلام فرید کوریجہ، سردار عبدالعزیز خان دریشک چیئرمین ضلع کونسل راجن پور، ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگوئجز پروفیسر، ڈاکٹر جاوید حسان چانڈیو، ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن ڈاکٹر اختر علی، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل، سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر اعزازی ڈائریکٹر خواجہ فرید چیئر راول معین کوریجہ نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور کسی بھی یونیورسٹی کی جانب سے یہ پہلا موقع ہے کہ عرس کے موقع پر دربار فرید پر ایک بہت بڑی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس میں ہر طبقہ فکر کے افراد، اراکین اسمبلی، اساتذہ کرام، سماجی کارکن اور طلباء  حضرت غلام فرید سے اپنی دلی محبت کا اظہار کرنے کے لیے سینکڑوں کی تعداد میں  تقریب میں شریک ہیں اور دربار میں حاضری دینے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کا ویژن انتہائی شاندار ہے جس کی بنیاد پر یونیورسٹی نے کمیونٹی کے ساتھ مل کر خواجہ غلام فرید کی تعلیمات کی ترویج کے لیے خواجہ فرید چیئر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو فعال کیا۔ پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے کہا کہ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی ہدایت کے مطابق حضرت خواجہ غلام فرید کی تعلیمات کو گلوبل سطح پر لانے کے لیے یونیورسٹی میں موجود خواجہ فرید چیئر کو فعال کیا گیا ہے اور کمیونٹی کی عملی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے اور حضرت خواجہ غلام فرید کی آفاقی تعلیمات اور تصوف کو عام لوگوں تک پہنچانے کے لیے یونیورسٹی نے اس تقریب کا انعقاد کیا جس کے دور رس نتائج حاصل ہو ں گے۔ اس موقع پر فیصل آباد سے آئے ہوئے ملک کے نامورقوال شیر علی اور  مہر علی نے کلام فرید سے محفل میں سماں باندھ دیا اور حاضرین محفل ان کی قوالی سے محضوظ ہوئے۔ دیگر مہمانوں میں ڈاکٹر آصف نوید رانجھاچیئرمین شعبہ سوشل ورک، ڈاکٹر رفیق السلام چیئرمین شعبہ اقبالیات، ڈاکٹر عبداللہ، ڈاکٹر محمد اورنگزیب، ڈاکٹر راشد شاہین، ڈاکٹراویس یوسف، ڈائریکٹر پریس میڈیا اینڈ پبلیکیشن شہزاد احمد خالد اور ڈائریکٹر آئی یو بی دوست سلمان قریشی اور دیگر فیکلٹی اور طلباء کی کثیر تعداد شریک تھے تقریب کے آخر میں خواجہ راول معین اور خواجہ عامر شریف کوریجہ نے چیئر مینجمنٹ کمیٹی اور مہمانوں کو  فریدی رومال کا تحفہ دیا۔

Mefil e samaa at ghulam farid

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.