About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Message of VC Prof. Dr. Muhammad Kamran on the occasion of the birth anniversary of Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah

قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر پروفیسر ڈاکٹرمحمد کامران وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قائد اعظم کے زریں اُصول ایمان، اتحاد اور یقین محکم سے ہی دنیا کے نقشے پر ایک جداگانہ مسلمان ریاست کا حصول ممکن ہوا۔ قائداعظم نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور ولولہ انگریز قیادت سے مسلمانان ہند کو ایک خود مختار ریاست دلوائی جو برصغیر کے مسلمانوں کی منزل قرار پائی۔ انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح کی تاریخ ساز شخصیت کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے ایمان، اتحاد اور یقین محکم کے اصولوں پر عمل پیرا ہوکر جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کو ایک آزاد اور خود مختار ریاست دلوائی۔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی انتھک کاوشوں کا ثمر ہے۔ اس کی حفاظت کی اصل ذمہ داری نوجوان نسل پر ہے جو اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر عالمی سطح پر پاکستان کا بلند مقام پیدا کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دنیا میں معتبر مقام دلانے کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ قائداعظم کا ویژن تھا کہ نوجوان اس ملک کی تقدیر بدلیں گے۔ نوجوانوں اور خاص طور پر طلباء کے لیے میرا پیغام ہے کہ وہ جذبے اور محنت کے ساتھ تعلیم اور تحقیق میں اپنا مقام پیدا کریں۔ قائداعظم کی مدبر قیادت میں مسلمانان ہند نے ایک آزاد اسلامی ریاست کے قیام کو ممکن بنایا۔ قائد اعظم جانتے تھے کہ برصغیر پاک و ہند میں ایک ایسی اسلامی ریاست کا قیام ناگزیر ہے جہاں مسلمان آزادی کے ساتھ اپنی زندگی گزار سکیں۔ آج اس ریاست کے تحفظ اور ترقی کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہو تی ہے۔ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن اور اقبال کے خواب کی تعبیر کو مزید مستحکم کرنے کے لیے بھرپور محنت کرنی ہوگئی۔ پوری دنیا نے قائد اعظم محمد علی جناح کی صلاحیتوں کو تسلیم کیا۔ موجودہ دور میں تحقیق کے شعبے میں اپنا مقام پیدا کرنا ہوگا تاکہ اپنے ملک کو ترقی کی بلندیوں پر لے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کا ہم پر احسان عظیم ہے کہ انہوں نے اپنی صحت کی پراہ کیے بغیر دن رات محنت اور جدو جہد سے پاکستان کے قیام کو ممکن بنایا۔ قائد اعظم اور ان کے ساتھیوں کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن ایک آزاد اسلامی ریاست کے لیے ان کے جذبے متزلذل نہ ہوئے۔ آج طلباء میں قائد اعظم محمد علی جناح کے اس پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے جو انہوں نے اپنی تقاریر میں نوجوانوں ا ور طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے دیا۔ قائد اعظم کا فرمان کام، کام اور کام ہی ترقی کا ذریعہ ہے۔ آج پاکستان دنیا بھر میں اپنی ایک منفرد پہچان اور حیثیت رکھتا ہے۔ وطن عزیز کو دنیا کے افق پر مزید مضبوط کرنے کے لیے نوجوانوں کو قائد کے فرمان کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنانا ہوگا۔

 

1729139654-whatsapp-image-2024-10-17-at-92822-am

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.